International

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، تین افراد ہلاک

33views

جس عمارت پر حملہ کیا گیا وہاں کئی میڈیا اداروں کے ملازمین رہائش پذیر تھے

بیروت، 25 اکتوبر (یو این آئی) جنوبی لبنان کے علاقے حاصبیا میں ایک عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کے کیمرہ مین اور ایک انجینئر سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔لبنان کے ایک علاقائی ذرئع نے اسپوتنک کو بتایا کہ جس عمارت پر حملہ کیا گیا وہاں کئی میڈیا اداروں کے ملازمین رہائش پذیر تھے۔اسرائیلی طیاروں نے جمعرات کی شب اور علی الصبح کی درمیانی شب حاصبیا میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا جہاں کئی لبنانی اور عرب ٹی وی چینلز کے کیمرہ عملہ موجود تھا۔ اس میں کچھ صحافی زخمی بھی ہوئے ہیں۔لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے کہا، “زحلۃ میں ہمارے نمائندے نے حاصبیا پر اسرائیلی حملے میں تین صحافیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی۔” نیز کہا کہ اسرائیلی فوجی طیاروں نے شام کی سرحد کے قریب صبح 3:30 بجے حملہ کیا۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ یہ فضائی حملہ لبنان کے دارالحکومت سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب میں حاصبیا میں ایک ہوٹل پر کیا گیا۔اس کے علاوہ این این اے کے مطابق بیروت کے جنوبی شویفات العمروسیہ کے علاقے میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے “دو عمارات تباہ کر دیں اور وسیع پیمابے پر آگ بھڑک اٹھی جس کا سیاہ دھواں علاقے پر چھا گیا۔””سینٹ تھریس کے علاقے میں چھاپے کے باعث آئینی کونسل کے قریب دو عمارات بھی گر گئیں۔”ایک رات پہلے شدید حملوں کے بعد اسرائیل نےحزب اللہ کے مضبوط مقام سے انخلاء کی وارننگ جاری کی جس کے تقریباً نصف گھنٹے بعد این این اے نے جمعرات کو بیروت کے جنوب میں حملوں کی اطلاع دی۔اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان افیخائی ادراعی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا جس میں مقامات کے نقشے شامل تھے، “آپ حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی تنصیبات اور مقامات کے قریب موجود ہیں جنہیں اسرائیلی دفاعی افواج مستقبل قریب میں نشانہ بنائیں گی۔”اے ایف پی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ بیروت کے جنوب سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے تھے اور دارالحکومت میں اے ایف پی کے نامہ نگاروں نے زوردار دھماکوں کی آوازیں سنیں۔این این اے نے کہا، “اسرائیلی جنگی طیاروں نے کچھ دیر قبل جنوبی بیروت کے علاقے شویفات پر ایک نیا حملہ کیا اور حارۃ حریک اور حدث کو بھی نشانہ بنایا گیا۔سرکاری میڈیا اور اے ایف پی کی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ بدھ کی شام اسرائیلی حملوں سے جنوبی بیروت میں چھے عمارات مسمار ہو گئیں جن کے بارے میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے حزب اللہ کے ہتھیاروں کی تیاری کے مراکز کو “شہری عمارتوں کے نیچے اور اندر” نشانہ بنایا۔23 ستمبر کو اسرائیل نے لبنان میں ایک شدید فضائی مہم شروع کی جس کے بعد سے لبنان کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں کم از کم 1,580 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اگرچہ اعداد و شمار میں فرق کی وجہ سے حقیقی تعداد زیادہ ہونے کا امکان ہے۔کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے سات اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ، مغربی کنارے، اسرائیل اور لبنان میں کم از کم 128 صحافیوں اور میڈیا کارکنان کی ہلاکتیں ریکارڈ کی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جمعرات کی رات جنوبی بیروت کے شہر ضاحيہ پر تین فضائی حملے کیے۔ حملے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔اسرائیل کے پہلے دو فضائی حملوں میں بیروت کے علاقے شويفات العمروسي،کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ تیسرا اور آخری سب سے طاقتور حملہ حارث حري، پر کیا گیا۔ جن جگہوں پر حملے ہوئے وہاں سے سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔اسرائیل نے لوگوں کو ان علاقوں کو خالی کرنے کا انتباہ جاری کیا تھا جن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے بعد ہی اس نے نشانہ بنائے گئے اہداف پر فضائی حملے کیے۔اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے۔ وہ ستمبر کے آخر سے لبنان کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کر رہی ہے۔ اس ماہ کے شروع میں اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی شروع کی تھی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.