ممبئی، 25 اکتوبر (یو این آئی) ساحر لدھیانوی ہندی فلموں کے ایسے پہلے نغمہ نگار تھے جن کا نام ریڈیو سے نشر ہونے والے فرمائشی نغمہ میں دیا گیا۔ ساحر سے پہلے کسی نغمہ نگار کو ریڈیو سے نشر ہونے والے فرمائشی نغمہ میں اہمیت نہیں دی جاتی تھی ۔ ساحر نے اس کے لئے کافی جدو جہد کی جس کے بعد ریڈیو پر نشر نغموں میں گلوکار اور موسیقار کے ساتھ ساتھ نغمہ نگار کا نام بھی دیاجانے لگا، اس کے علاوہ وہ پہلے نغمہ نگار تھے جنہوں نے نغمہ نگاروں کے لئے رائیلٹی کے مطالبہ کو منوایا۔آٹھ مارچ1921ء کو پنجاب کے لدھیانہ شہر میں ایک زمیندار خاندان میں پیدا ہونے والے ساحر کی زندگی کافی جد وجہد میں گزری۔ ساحر نے اپنی میٹرک تک کی تعلیم لدھیانہ کے خالصہ اسکول سے مکمل کی ۔ اس کے بعد وہ لاہور چلے آئے جہاں انہوں نے اپنی مزید تعلیم گورنمنٹ کالج سے مکمل کی۔ کالج کے پروگراموں میں وہ اپنی غزلیں اور نظمیں پڑھ کر سنایاکرتے تھے جس سے انہیں کافی شہرت حاصل ہوئی ۔ مشہور پنجابی مصنفہ امرتا پرتم کالج میں ساحر کے ساتھ ہی پڑھتی تھی جوان کی غزلوں اور نظموں سے کافی متاثر ہوئیں اور ان سے محبت کرنے لگیں کچھ عرصے کے بعد ہی ساحر کالج سے نکال دئیے گئے۔ اس کی وجہ یہ سمجھی جاتی ہے کہ امرتا پرتم کے والد کو ان کے اور ساحر کے تعلقات پر اعتراض تھا کیونکہ دونوں مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے تھے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ان دنوں ساحر کی مالی حالت بھی ٹھیک نہیں تھی۔ساحر 1943ء میں کالج سے نکال دئیے جانے کے بعد لاہور چلے گئے ، جہاں انہوں نے اپنا پہلا شعری مجموعہ تلخیاں مرتب کیا۔ تقریبا دو برسوں کی انتھک کوششوں کے بعد آخر کار ان کی محنت رنگ لائی اور تلخیاں کی اشاعت ہوئی ۔ اس درمیان ساحر ترقی پسند تحریک سے منسلک ہوگئے اور انہوں نے اداب لطیف شاہکار ، اور سویرا جیسی کئی مقبول اردو رسائل نکالے لیکن سویرا میں انقلابی خیالات کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے ان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کردیا ۔ اس کے بعد وہ1950ء میں ممبئی آگئے ۔ساحر نے1950میں ریلیز ہوئی فلم آزادی کی راہ پر میں اپنا پہلا نغمہ بدل رہی ہے زندگی لکھا لیکن فلم کامیاب نہیں ہوسکی ۔ سال1951میں ایس ڈی برمن کی دھم پر فلم نوجوان میں لکھے اپنے نغمے ٹھنڈی ہوائیں لہرا کے آئیں کے بعد وہ نغمہ نگار کی حیثیت سے اپنی کچھ حد اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ ساحر نے خیام کی موسیقی میں بھی کئی سپرہٹ نغمے لکھے۔ سال1958میں آئی فلم پھر صبح ہوگی کے لئے راج کپور یہ چاہتے تھے کہ ان کے پسندیدہ موسیقار شنکر جے کشن اس کی موسیقی دیں جبکہ ساحر اس بات سے خوش نہیں تھے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلم میں موسیقی خیام کی ہی ہو۔ وہ صبح کبھی تو آئے گی جیسے نغمے کی کامیابی سے ساحر کا فیصلہ درست ثابت ہوا ۔ یہ گانا آج بھی کلاسیکی نغمے کے طور پر یادکیاجاتا ہے ۔ساحر اپنی شرطوں پر گیت لکھا کرتے تھے ایک بار ایک فلم ساز نے نوشاد کی موسیقی میں انہیں نغمات لکھنے کی پیش کش کی ساحر کو جب اس بات کا علم ہوا کہ موسیقار نوشاد کو ان سے زیادہ معاوضہ دیاجارہا ہے تو انہوں نے پروڈیوسر کو معاہدہ ختم کرنے کو کہا ان کا کہنا تھا کہ نوشاد عظیم موسیقار ہیں لیکن دھنوں کو لفظ ہی وزنی بناتے ہیں لہذا ایک روپیہ ہی صحیح نغمہ نگار کو موسیقار سے زیادہ معاوضہ ملنا چاہئے۔ گرودت کی فلم پیاسا ساحر کے فلمی کیرئیرکی اہم فلم ثابت ہوئی ۔ فلم کی ریلیز کے دوران عجیب و غریب نظارہ دکھائی دیا ۔ ممبئی کے منروا ٹاکیز میں جب یہ فلم دکھائی جارہی تھی تب جیسے ہی جنہیں ناز ہے ہند پر وہ کہاں ہیں بجا تمام ناظرین اپنی سیٹ سے اٹھ کھڑے ہوگئے اور گانے کے اختتام تک تالی بجاتے رہے ۔ بعد میں ناظرین کے مطالبے پر اسے تین مرتبہ دکھایا گیا۔ فلم انڈسٹری کی تاریخ میں شاید پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا تھا ۔ ساحر اپنے فلمی کیرئیر میں دوبار بہترین نغمہ نگار کی حیثیت سے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازے گئے ۔ تقریبا تین دہائی تک ہندی سنیما کو اپنی زبردست نغموں سے ناظرین کو مسحور کرنے والے ساحر لدھیانوی59سال کی عمر میں25اکتوبر 1980کو اس دنیا کو الوداع کہہ گئے ۔
57
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
اپوزیشن نے راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی
نئی دہلی، 10 دسمبر:۔ (ایجنسی) پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے نائب صدر اور راجیہ سبھا کے...
یوپی کے فتح پور میں ’تجاوزات‘ کے نام پر 180 سال پرانی نوری مسجد کا ایک حصہ منہدم
فتح پور، 10 دسمبر:۔ (ایجنسی)اتر پردیش کے فتح پور ضلع کے مقامی حکام نے تجاوزات کے مسائل کا حوالہ دیتے...
درگاہ پر اگر جھگڑا ہوتا تو وزیراعظم چادر نہ بھیجتے
کسی کے ہاتھ میں کھیلنے والا شیطان کبھی کامیاب نہیں ہو گا:جمال صدیقی اجمیردسمبر(راست) بی جے پی اقلیتی مورچہ کے...
حکمراں اور اپوزیشن جماعت کے مابین سنگین الزام ترا شی
چند ہی منٹوں میں راجیہ سبھا کی کارروائی کل تک ملتوی لوک سبھا کی کاروائی بھی نہ چل سکی نئی...