Jharkhand

ٹیچرٹرانسفر پالیسی میں ہوگی تبدیلی، 10 ہزار ٹیچروں کی ہوگی بحالی:وزیر تعلیم

67views

سی ایم اسکول آف ایکسیلنس میں سکیوریٹی گارڈ اور باغبان کی ہوگی بحالی

جدید بھارت نیوز سروس
جمشیدپور،31؍دسمبر: جھارکھنڈ کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے وزیر رام داس سورین نے کہا کہ جھارکھنڈ کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے تبادلے سے متعلق قوانین میں تبدیلی کی جائے گی۔ اس کے لیے محکمہ کی جانب سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اسے جلد ہی منظر عام پر لایا جائے گا۔ اس کے بعد اساتذہ کے ان کے آبائی ضلع میں تبادلے کا عمل آسان ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر سے متعلق قوانین کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کئی اساتذہ نے شکایت کی ہے کہ موجودہ قوانین کی وجہ سے اساتذہ کے تبادلے نہیں ہو رہے اور نہ ہی باہمی تبادلہ ممکن ہے جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ترمیم کی جارہی ہے۔2022 میں منتقلی کے قوانین میں تبدیلی کی گئی تھی۔ اس کے بعد اساتذہ کے آبائی اضلاع میں تبادلوں کا عمل شروع ہو گیاتھا۔ بین الاضلاع منتقلی کے دوران، کچھ دفعات کو تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی تھی، جس پر اب کام کیا جا رہا ہے۔ موجودہ قوانین کے مطابق بین الاضلاعی تبادلے کے نمبر اساتذہ کی عمر، پوسٹنگ کے زون اور ترجیح کی بنیاد پر طے کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر استاد کسی سنگین بیماری میں مبتلا ہے تو ٹرانسفر کا بھی انتظام ہے۔ خواتین اساتذہ کے تبادلوں کے لیے پہلے طے شدہ ترجیحات کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔وزیر تعلیم رام داس سورین نے جمشید پور سرکٹ ہاؤس میں ایک میٹنگ کی، جس میں ڈپٹی کمشنر اننیا متل، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منوج کمار اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سپرنٹنڈنٹ آشیش کمار نے شرکت کی۔ اس میں وزیر نے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے سی ایم اسکول آف ایکسی لینس کا دورہ کیا تھا۔ معلوم ہوا کہ اسکولوں میں تمام انتظامات بہتر ہیں لیکن اسکول میں کوئی سکیورٹی اہلکار نہیں ہے۔ نہ ہی کوئی باغبان ہے۔ سینئرسیکشن کے بچے یہاں پڑھتے ہیں، اس لیے انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تمام اسکولوں میں فوری آؤٹ سورسنگ کے ذریعے دو سیکیورٹی گارڈ اور ایک باغبان تعینات کیا جائے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ وہ مسلسل اسکولوں کا دورہ کر اساتذہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔اس دوران ایک بات عام طور پر دیکھنے کو مل رہی ہے کہ گاؤں کے اسکولوں میں تعینات اساتذہ نے سیٹنگ کے ذریعے شہر کے اسکولوں میں خود کو ڈیپوٹ کیا ہوا ہے۔ ایسے اساتذہ کی فہرست تیار کرنے کی ذمہ داری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو دی گئی ہے۔ خاص طور پر ہائی سکولوں میں ایسے اساتذہ کی ڈیپوٹیشن ٹوٹ جائے گی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.