واشنگٹن، 26 دسمبر (یو این آئی) سفید گردن والے عقاب کو 250 سال بعد باضابطہ طور پر امریکی قومی پرندہ قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سفید سر اور سفید گردن والا عقاب باضابطہ طور پر امریکا کا قومی پرندہ بن گیا، یہ پرندے کبھی معدومیت کے دہانے پر تھے لیکن 2009 کے بعد سے ان کی آبادی میں بہت اضافہ ہوا ہے۔صدر جو بائیڈن نے کرسمس کے موقع پر کانگریس کی جانب سے عقاب کو قومی پرندہ قرار دیے جانے والے بل پر دستخط کر دیے، جس سے سفید سر اور پیلی چونچ والا یہ شکاری پرندہ قومی اعزاز کا حامل ہوگیا ہے۔’بالڈ ایگل‘ کئی سالوں سے امریکہ میں قومی علامت رہا ہے اور 1782 میں ہی بالڈ ایگل کو قومی نشان کے لیے نامزد کر دیا گیا تھا، جس کے بعد سے یہ سرکاری دستاویزات سمیت صدارتی پرچم اور امریکی فوج سے لے کر کرنسی نوٹوں پر نمایاں ہے، تاہم بالڈ ایگل 250 برس بعد قانونی طور پر امریکا کا قومی پرندہ بھی بن گیا ہے۔دل چسپ بات یہ ہے کہ اسے باضابطہ طور پر قومی پرندے کے طور پر کبھی نامزد نہیں کیا گیا، اب کانگریس نے پچھلے ہفتے اس سے متعلق بل کو پاس کیا ہے۔ نیشنل برڈ انیشی ایٹو فار نیشنل ایگل سنٹر کے شریک چیئرمین جیک ڈیوس نے ایک بیان میں کہا ’’تقریباً 250 سالوں سے ہم نے گنجے عقاب کو قومی پرندہ کہا حالاں کہ یہ نہیں تھا، لیکن اب یہ عنوان سرکاری ہے، اور کوئی پرندہ اس سے زیادہ اس کا مستحق نہیں ہے۔‘‘
41
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد اضافی ٹیرف
چین، کناڈا، میکسیکو نے امریکی ٹیرف اقدام کی شدید مخالفت کی بیجنگ/میکسیکو/کناڈا، 2 فروری (یو این آئی) چین، کناڈا اور...
غزہ کے شہریوں کا ٹرمپ کی نقل مکانی کی تجویز پر احتجاج
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں نے ہفتہ کو سڑکوں پر اتر کر یہاں...
غزہ سے 64 لاشیں برآمد، سول ڈیفنس نے سنگین انسانی بحران کا دیا انتباہ
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کے سول ڈیفنس نے ہفتے کے روز فلسطینی علاقے میں سنگین انسانی حالات...
نیتن یاہو ٹرمپ سے بات چیت کیلئے امریکہ کا دورہ کریں گے
تل ابیب، 02 فروری (یو این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے...