45
نئی دہلی10 جنوری۔ (راست)۔ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل )کے نیشنل آرگنائزنگ سکریٹری ای ٹی محمد بشیر ایم پی (ملاپورم کیرلہ )نے حج 2025کیلئے عازمین حج سے کالی کٹ ایر پورٹ سے غیر معقول کرایہ وصول کرنے کے بارے میں وزیر برائے اقلیتی امور شری کرن رجو جی سے ملاقات کی ۔ای ٹی محمد بشیر نے وزیر موصوف کو بتایا کہ ایر انڈیا کننور ایر پورٹ سےINR-87000/- کرایہ وصول کرتا ہے لیکن کالی کٹ ایر پورٹ سے ایر انڈیا INR-1,25,000/-روپئے کرایہ وصول کررہا ہے۔ عزت مآب وزیرشری کرن رجو جی نے اس معاملے پر ایر لائن سے بات کرنے اور مسئلے کو دور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔