National

قبائلی امور کی وزارت کی جانب سے صفائی ستھرائی اور زیر التوا معاملوں کو نمٹانے کی خصوصی مہم 3.0 زوروشور سے جاری

107views

ایک ہزار ستر اصل فائلوں پر نظرثانی کی گئی اور 352 فائلوں کو ہٹایا گیا، 723 ای فائلوں کو نظرثانی کے لئے نشان زد کیا گیا اور 103 ای فائلیں بند کی گئیں

قبائلی امور کی وزارت کی خصوصی مہم 3.0 کے تحت صفائی ستھرائی کے کام زورشور سے جاری ہیں ، مہم میں خاص توجہ جن چیزوں پر دی گئی ہے ان میں شکایات عامہ کو نمٹانا، پارلیمنٹ ارکان کے ریفرنس کو نمٹانا، صفائی کی مہم ، پرانی فائلوں کو ہٹانا جیسے کام شامل ہیں۔ پندرہ ستمبر کو اس مہم کا تیاری مرحلہ شروع کیا گیا تھا جس میں مہم کے دوران متوقع نشاننے مقرر کرنے تھے۔ خاص مہم کا آغاز دو اکتوبر 2023 کو ہوا جو 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گی۔

اب تک دو بیرونی مہم چلائی گئی ہیں۔1070 فزیکل فائلوں پر نظرثانی کی گئی ہے 352 فائلوں کو ہٹایا گیا ہے۔ 723 ای فائلوں کو نظرثانی کے لئے نشان زد کیاگیا ہے اور 103 فائلوں کو بند کیا گیا ہے۔ ایم پی کے سات ریفرنس معاملے۔ تین پارلیمنٹ ایشورنس، دو ریاستی حکومت کے ریفرنس، 121 شکایات عامہ، ایک پی ایم اور ریفرنس، 19 شکایات عامہ اپیلوں کو نمٹایا گیا اور دیگر سرگرمیوں کے علاوہ سو مربع میٹر جگہ کو صاف کیا گیا ۔

تمام نشانے مقرر کرلیے گئے ہیں اور قبائلی امور کی وزارت اس بات کی کوشش کررہی ہے کہ مہم کے دوران یہ نشانے حاصل کرلئے جائیں۔ مہم کی پیش رفت پر نظر رکھی جارہی ہے اور اس کی تازہ ترین اطلاعت ایس سی پی ڈی ایم پورٹل پر اپلوٹ کی جاتی ہے۔

وزارت کے افسران اور دیگر فریقوں نے دفاتر اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے لئے ہاتھ ملا لیا ہے اور مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

قبائلیوں کے معاملات کی وزارت خصوصی مہم کے نشانوں کو حاصل کرنے اور اس کے مقاصد کے حصول کے لئے پرعزم ہے اور اس جانب ٹھوس اور سرگرم اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Source : PIB

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.