National

اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں سے شیئر بازار بھی لرز اٹھا

98views
ممبئی، 3 اکتوبر (یو این آئی) اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے دباؤ میں مقامی سطح پر چوطرفہ فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج گر گیا۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 1769.19 پوائنٹس یعنی 2.10 فیصد گر کر لگاتار چار ہفتہ کی کم ترین سطح اور 83 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 82497.10 پوائنٹس رہ گیا۔ اس سے قبل 4 ستمبر کو 82352.64 پوائنٹس پر تھا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 546.80 پوائنٹس یعنی 2.12 فیصد گر کر 25250.10 پوائنٹس پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں بھی فروخت ہوئی جس کی وجہ سے مڈ کیپ 2.27 فیصد گر کر 48362.53 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.84 فیصد کمزور ہوکر 56396.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل 4076 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2881 میں گراوٹ جب کہ 1107 تیزی رہی اور 88 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 48 کمپنیوں میں فروخت ہوئی جب کہ دیگر دو میں خریداری ہوئی۔ اس ہفتے منگل کو ایران نے اسرائیل پر میزائل سے حملہ کر کے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو جنگ تک پہنچادیا۔ اس کے اثر سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ عالمی منڈی کمزور ہوگئی۔ گاندھی جینتی کی تعطیل کے بعد جمعرات کو جب گھریلو اسٹاک مارکیٹ کھلا تو یہاں بھی ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا اثر دیکھنے کو ملا۔ بی ایس ای کے تمام 20 گروپوں میں فروخت کا دباؤ رہا۔ رئیلٹی 4.49، کیپٹل گڈز 3.18، کموڈٹیز 1.20، سی ڈی 2.50، انرجی 2.47، ایف ایم سی جی 1.45، مالیاتی خدمات 2.31، ہیلتھ کیئر 1.09، انڈسٹریلز 2.75، آئی ٹی 1.46، ٹیلی کام 1.79، یوٹیلٹیز، 1.77، آٹو2.94، بینکنگ 2.23، کنزومر ڈیوریبلز 1.74، میٹل 0.57، تیل اور گیس 2.52، پاور 2.17، ٹیک 1.37 اور سروسز گروپ کے شیئر 2.87 فیصد گرگئے۔ بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رجحان رہا۔ اس دوران، برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.35، جاپان کے نکیئی میں 1.97 اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 8.06 فیصد کا اضافہ ہوا، جب کہ جرمنی کے ڈی اے ایکس میں 0.59 اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 1.47 فیصد کی کمی ہوئی۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.