International

اہل مکہ مسجد الحرام نہ آئیں محلے کی مساجد میں نماز ادا کریں، وزارت حج وعمرہ

46views

مکہ مکرمہ، 17 مارچ (یو این آئی) وزارت حج و عمرہ نے مکہ مکرمہ کے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ مسجد الحرام نہ آئی اور محلے کی مساجد میں نماز ادا کریں۔ہر سال رمضان المبارک میں دنیا بھر سے زائرین کی بڑی تعداد عمرہ ادائیگی کے لیے حجاز مقدس کا رخ کرتی ہے۔ اس سل عوامی رش اور زائرین کی سہولت کے لیے وزارت حج وعمرہ نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے مکہ مکرمہ کے رہائشیوں کے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کی سہولت اور رش کم کرنے کے لیے مسجد الحرام آنے سے گریز کریں اور محلے کی قریبی مسجد میں نماز ادا کریں۔وزارت کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کی حدود میں واقع مکہ مکرمہ کی تمام مساجد میں نماز کی فضیلت ویسی ہی ہے جیسی خود مسجد الحرام کی ہے۔وزارت نے مکہ مکرمہ کے رہائشیوں کو کہا ہے کہ حرم کے بجائے مکہ مکرمہ کی مساجد میں نماز ادا کرنے سے انہیں مسجد الحرام میں نماز کا ثواب ہوگا اور ساتھ ہی عمرہ زائرین کو موقع ملے گا اور ان کی نقل و حرکت میں آسانی ہوگی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.