
فلسطینی ایوان صدر نے جمعرات کو اسرائیلی فوج کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک مسجد کی “بے حرمتی” کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسرائیلی فوجیوں کو ایک مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کو استعمال کرتےہوئے گانے نشرکرتے سنا جا سکتا ہے۔
ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ شمالی مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں ایک مسجد کے اندر فوجی یہودی مقدس مقام کی بے حرمتی کررہے ہیں۔
— قاوم (@ResistArabic) December 14, 2023
جميع فيديوهات تدنيس مسجد جنين اليوم سأضعها في هذه التدوينة
1.
جنود من اليهود الاسرائيليينيدنسون المسجد في جنين ويقرؤون التوراه في مذياع المسجد
هذا الأمر خطير وإهانة ويجب على 2 مليار مسلم أن يهبوا للجهاد في سبيل الله وطرد يهود إسرائيل كما طُرد يهود خيبر
انشروه فضلا بكثرهpic.twitter.com/vLmf7Smkr8
ویڈیو کلپ کے آخر میں قہقہوں کی آواز سنی جا سکتی ہے جب سپاہی مسجد سے نکلتے ہیں اور لاؤڈ اسپیکر سے یہودیوں کے تہوار کے لیے ایک گانا پیش کیا جاتا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں کئی دنوں سے جاری فوجی آپریشن کے دوران 11 افراد کو شہید کر دیا۔
اسرائیلی فوجیں منگل کی صبح شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین اور شہر کے کیمپ میں داخل ہوئیں اور دوپہر تک اسرائیلی فوجی اندر موجود رہے۔
فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے کہا کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے جنین کیمپ میں مسجد کی بے حرمتی شرمناک اور قابل مذمت رویہ ہے اور ہم خطے کو مذہبی جنگ میں گھسیٹنے کے خلاف خبردار کرتے ہیں۔
ابو ردینا نے خبردار کیا کہ “مذہبی جنگ کے شعلے جو اسرائیل بھڑکانا چاہتا ہے، وہ صرف ہمارے خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پوری دنیا تک پھیل جائیں گے۔
ردًا على تدنيس مسجد في #جنين.. مجهولون يقتحمون كنيس يهودي بـ #تل_أبيب ويرفعون الأذان#مباشر_بلس
— Pulse (@MubasherPulse) December 14, 2023
للمزيد.. https://t.co/G6qCqPvM5G pic.twitter.com/KJrPozFIuZ
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ جنین مسجد پر حملے میں ملوث فوجیوں کو تادیبی اقدامات کا سامنا کرنے کے لیے آپریشنل سرگرمیوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
فوج کے ترجمان ڈینیل ہاگری نے کہا کہ “جو لوگ ’ آئی ڈی ایف‘ کی اقدار کے مطابق کام نہیں کرتے ہیں ان کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے”۔
اسرائیلی فوج ان مطلوب افراد کا تعاقب کرنے کے لیے جنین شہر اور اس کے کیمپ میں بار بار دراندازی کرتی ہے جن پر اس نے اسرائیلی اہداف پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا ہے۔
