آسنسول، 24اکتوبر (راست) آسنسول جنوبی تھانہ علاقہ کے پولیس کمشنریٹ کے دفتر کے سامنے سے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں جھارکھنڈ کےچترا سے علاج کیلئے آسنسول آیا تھا۔ اسنسول میں منظم جال بچھا کر اغوا کاروں نے اسے اغوا کر لیا گزشتہ 20 اکتوبر کو اس کا اغوا کیا گیا اور اغوا کاروں نے اس کے گھر پر 25 لاکھ روپے زرتاوانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور رقم کی ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں نقصان پہنچانے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ اطلاع ملنے پر والدہ اوشا دیوی اہلیہ رمیش منڈل نے تھانہ میں درج کرائی شکایت ملتے ہی پولیس نے فورا کاروائی شروع کی اور تمام سی سی ٹی وی کیمرے کو کھنگالنا شروع کیا اور اپنی کاروائی شروع کی پولیس کو بڑی کامیابی ملی اور پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کیا گرفتار شدگان میں محمد پرویز عالم، محمد مہتاب، محمد سراج سورب کمار اور محمد مہتاب عالم شامل ہیں۔گرفتار شدگان کا تعلق آسنسول شمالی اور جنوبی علاقوں سے ہے اور کلٹی تھانہ علاقوں سے ہے۔ پولیس نے منظم جال بچھا کر اپنی کاروائی کی۔
69
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
جھارکھنڈ حکومت غوطہ خوروں کو تربیت فراہم کرے گی اور انہیں اعزازیہ بھی دے گی
چیف سکریٹری کی صدارت میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ جدید بھارت نیوز سروسرانچی،...
سکنڈری اور انٹرمیڈیٹ امتحان کیلئے سنٹر سپرنٹنڈنٹس کےساتھ ڈی سی کی میٹنگ
بدعنوانی سے پاک ماحول میں امتحان کا ہو اختتام، ایسا انتظام ہو: ڈی سی جدید بھارت نیوز سروسرانچی،5؍فروری:ضلع مجسٹریٹ نیز ڈپٹی...
جین سماج کے ایک وفد نے شیبو سورین سے ملاقات کی
جدید بھارت نیوز سروسرانچی،5فروری:۔آج 5 جنوری 2025 کوجین برادری کے ایک وفد نےدیشوم گرو اور جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ...
جھارکھنڈ میں نئے ڈی جی پی کی تقرری پر بابولال مرانڈی کا ریاستی حکومت پر سخت حملہ، کہا!
ڈی جی پی کی تقرری منسوخ کر انوراگ گپتا کی مدت کار کی سی بی آئی جانچ ہو جدید بھارت...