34
جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 24اکتوبر:بڑکاگائوں کے ممبر اسمبلی امبا پرسادنے 22 بڑکاگاؤں اسمبلی کے لیے سب ڈویژنل دفتر پہنچ کر اپنے حامیوں کے ساتھ 22 بڑکا گاؤں کے ریٹرننگ آفیسر کم لینڈ ریفارمس سب کلکٹر دیپتی پرینکا کجور کے سامنے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ اس موقع پر امبا پرساد نے کہا کہ پورا بڑکا گاؤں اسمبلی ہمارا خاندان ہے میں مسلسل 5 سال سے اپنے خاندان کے درمیان رہ رہا ہوں۔ پوری اسمبلی کے لوگوں کی خدمت کرتی رہی ہوں اور آئندہ بھی کروں گی۔ بڑکا گاؤں کے لوگوں کی بے پناہ حمایت ہمارے ساتھ ہے۔ اس موقع پر ان کی والدہ، سابق ایم ایل اے نرملا دیوی، ان کے والد، سابق وزیر یوگیندر ساو وغیرہ خاص طور پر موجود تھے۔