National

صارفین امور کی وزارت باسمتی چاول کیلئے1200 امریکی ڈالر فی ٹن کی، کم سے کم برآمداتی قیمت پر نظر ثانی کررہی ہے

174views

صارفین امور کی وزارت نے کہا ہے کہ وہ باسمتی چاول کیلئے، ایک ہزار 200 امریکی ڈالر فی ٹن کی، کم سے کم برآمداتی قیمت پر نظر ثانی کررہی ہے۔ 

اِس سال اگست میں حکومت نے ایک ہزار 200 ڈالر فی ٹن کی شرح سے کم، باسمتی چاول کی برآمدات کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ غیر باسمتی سفید چاول کی، غیر قانونی برآمدات کو روکا جاسکے۔

وزارت نے کہا کہ اُسے چاول کی برآمدکار ایسو سی ایشنوں کے نمائندوں کی طرف سے یہ اعتراضات موصول ہوئے ہیں کہ اونچی Free On Board (FOB) قیمت سے، ملک کے باسمتی چاول کی برآمدات پر بُرا اثر پڑ رہا ہے۔

اُس نے کہا کہ حکومت نے ، چاول کی گھریلو قیمت پر قابو پانے اور گھریلو صارفین کیلئے وافر دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے بہت سے اقدام کئے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ یہ انتظام ، حکومت کی طرف سے کوئی موزوں فیصلہ کئے جانے تک جاری رہے گا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.