International

کویتی وزیراعظم نے پارلیمانی انتخابات کے بعد استعفیٰ دیا

153views

کویت کے وزیر اعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح نے ہفتہ کے روز اپنی کابینہ کا استعفیٰ سونپ دیا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی’ کونا‘کے مطابق کویتی وزیر اعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح نے ہفتہ کے روز اپنی کابینہ کا استعفیٰ امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو سونپ دیا۔یہ استعفی جمعرات کے روز نئی پارلیمنٹ کے لیے ہونے والے انتخاب کے بعد سامنے آیا ہے۔

آئین کے آرٹیکل 57 کے مطابق، قومی اسمبلی کی ہرمجلس مقننہ کی مدت کے آغاز پر نئی کابینہ کی تشکیل کی شرط رکھی گئی ہے، موجودہ حکومت کو نئی مجلس مقننہ کے افتتاح سے قبل اپنا استعفیٰ پیش کرنا ہوگا۔کونا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ استعفیٰ سے قبل ہفتہ کے روز خصوصی اجلاس میں، کابینہ نے “مسودہ قانون کی منظوری دی جس میں قومی اسمبلی سے 18ویں قانون سازی کی مدت کا پہلا باقاعدہ اجلاس 17 اپریل کو بلانے کا مطالبہ کیا گیا”۔

وزیراعظم نے اجلاس میں کابینہ کی جانب سے امیر کی قیادت اور حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ سے آئینی رہنما اصولوں اور جمہوری عمل کے تئیں حکومت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔کویتی ووٹرز نے جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے ارکان کے انتخاب کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اگلے دن ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے مطابق 200 امیدواروں کے پول سے ایک خاتون سمیت 50 نائبین کا انتخاب کیا گیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.