جدید بھارت نیوز سروس
پلاموں، 6 جنوری:۔ پلاموں کے چین پور تھانہ علاقہ کے گڑا گاؤں میں سنیچر کی رات پانڈے گینگ کے دو بدمعاشوں کو گھر میں گھس کر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے دونوں بدمعاشوں کی شناخت دیپک ساو عرف دھولا اور بھرت پانڈے عرف بھرت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ گینگ کے دو ارکان انشو سنگھ اور مہاویر سنگھ زخمی بتائے جاتے ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد ایس پی ریشما رمیشن، ایس ڈی پی او منی بھوشن پرساد، صدر، پٹن، چین پور، ستبروا سمیت کئی تھانوں کی پولیس موقع پر پہونچ گئی۔ دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے ایم ایم سی ایچ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے 25 سے زائد گولے بھی برآمد کیے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ دیپک ساو اور بھرت سنگھ جھارکھنڈ پولیس کی انتہائی مطلوب فہرست میں شامل تھے۔
پانڈے گینگ سے الگ اپنا گینگ بنا لیا تھا
واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایس پی ریشما رمیشن نے کہا کہ مرنے والے دونوں بدمعاش پہلے رام گڑھ کے پانڈے گینگ میں شامل تھے۔ لیکن چند روز قبل دونوں نے گینگ سے علیحدگی اختیار کر کے الگ گینگ بنا لیا تھا۔ ان دونوں نے گینگ پر حملہ بھی کیا تھا۔ ایس پی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ واقعہ آپسی رنجش کی وجہ سے انجام دیا گیا ہے۔ تاہم پولیس تمام نکات پر تفتیش کر رہی ہے۔ اصل وجوہات تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوں گی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے کئی شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش تیز کر دی ہے۔
27
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
مرکز نے بجٹ میں جھارکھنڈ کے لوگوں کے بارے میں نہیں سوچا
جھارکھنڈ کو نظر انداز کر کے سرمایہ داروں کو فائدہ پہونچایا جا رہا ہے: وزیر اعلیٰ جدید بھارت نیوز سروسدمکا،...
جھارکھنڈ کے سالانہ ریلوے بجٹ میں 16 گنا اضافہ
نئی پٹری بچھانے پر 56,694کروڑ روپے خرچ ہوں گے جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 3 فروری:۔ (ایجنسی) جھارکھنڈ میں ریلوے کے...
جھارکھنڈ میں بلدیاتی انتخابات پارٹی بنیادوں پر کرانے کا کانگریس کا مطالبہ
بی جے پی اور سی پی آئی نے بھی حمایت کی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 3 فروری:۔ کانگریس اور بھارتیہ...
انوراگ گپتا جھارکھنڈ کے باقاعدہ ڈی جی پی بن گئے، نوٹیفکیشن جاری
جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 3 فروری:۔ جھارکھنڈ کیڈر کے 1990 بیچ کے آئی پی ایس افسر انوراگ گپتا کو انچارج...