National

’پے ٹی ایم‘ میں اتھل پتھل کے درمیان اندور کے فیلڈ منیجر نے کی خودکشی، ملازمت کو لے کر تھے فکرمند!

98views

پے ٹی ایم کمپنی میں گزشتہ کچھ دنوں سے حالات ٹھیک نہیں چل رہے۔ اس درمیان اندور کے لسوڑیا تھانہ حلقہ میں پے ٹی ایم کمپنی کے فیلڈ منیجر نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ بنیادی طور پر گوالیر باشندہ فیلڈ منیجر گورو ملازمت کو لے کر پریشان تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا سے لے کر تمام مقامات پر پے ٹی ایم کمپنی بند ہونے کو لے کر طرح طرح کی باتیں ہو رہی تھیں۔ اس وجہ سے گورو کے ڈپریشن میں چلے جانے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ گورو کی بیوی موہنی نے پولیس کو دی گئی ابتدائی جانکاری میں کہا ہے کہ وہ کچھ دنوں سے ملازمت کو لے کر پریشان تھے۔ انھیں ملازمت جانے کا خوف تھا۔ اندیشہ ہے کہ اسی وجہ سے انھوں نے خودکشی کی ہے۔ فی الحال کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گورو کی شادی تقریباً آٹھ سال قبل ہوئی تھی۔ ان کے کنبہ میں بیوی موہنی اور سات و ڈیڑھ سال کی دو بیٹیاں ہیں۔ رشتہ داروں کے مطابق گورو بنیادی طور سے گوالیر کے سمادھیا کالونی کا رہنے والا ہے۔ گھر میں بزرگ والدین اور بڑا بھائی ہیں۔

اس معاملے پر مدھیہ پردیش کانگریس صدر جیتو پٹواری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’پے ٹی ایم کے فیلڈ منیجر گورو گپتا نے اپنے ہی گھر میں پھانسی لگا کر جان دے دی۔ بیوی نے پولیس سے کہا ہے کہ گورو کچھ دنوں سے ملازمت کو لے کر ڈپریشن میں تھے۔ ملازمت جانے کا خوف تھا۔ اندیشہ ہے کہ اسی وجہ سے انھوں نے خودکشی کی ہے۔ کنبہ میں بیوی کے علاوہ دو بیٹیاں ہیں۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’یہ وہی پے ٹی ایم ہے جس نے لاک ڈاؤن میں آن لائن پیمنٹ کو پروموٹ کرنے کے لیے مودی جی کی تصویر چمکائی تھی۔ خوب تشہیر کیا گیا تھا، خوب دولت بھی کمائی گئی تھی۔ پھر آر بی آئی نے پے ٹی ایم پیمنٹس بینک لمیٹڈ کو کسی بھی صارف اکاؤنٹ، پری پیڈ وسائل، والیٹ اور فاسٹیگ وغیرہ میں جمع یا ٹاپ-اَپ قبول کرنے سے روک دیا تھا۔‘‘

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.