چیف سکریٹری نے صحافیوں کے وفد سے مسائل پر مثبت پہل کرنے کی یقین دہانی کی
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 21جنوری: بھارتی شرمجیوی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جھارکھنڈ ریاستی اکائی کی جانب سے ریاستی صدر سمپورنانند بھارتی، قومی جنرل سکریٹری شاہنواز حسن، ریاستی ایگزیکٹو ممبر نیلے سین گپتا اور رانچی کے صحافی ویر سنگھ نے صحافیوں کے مختلف زیر التواء مقدمات کے سلسلے میں جھارکھنڈ کی چیف سکریٹری الکا تیواری کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔3) شدید بیمار صحافیوں کے علاج کے لیے مالی امداد فراہم کرنا جن میں منیش کمار سنہا (جمشید پور)، انور فدوی (ہزاری باغ)، نوتن شرما (رانچی)، صحافی اوپیندر مہتو کی بیوی بیبی مہتو (چنڈیل، سرائےکیلا) اور دیگر شامل ہیں۔4) کورونا وبا کی وجہ سے جان کی بازی ہارنے والے صحافیوں کے اہل خانہ کو ہمدردی کی بنیاد پر مالی امداد اور ملازمتیں فراہم کرنے،اور 5) جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں خبریں مرتب کرنے کے سلسلے میں صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیف سکریٹری نے قومی جنرل سکریٹری شاہنواز حسن سے دیگر ریاستوں میں دستیاب اسکیموں کے بارے میں بھی جانکاری لی اور یقین دلایا کہ حکومت تمام مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔