بھیم آرمی کے ذریعہ محمدﷺکےخلاف بیان بازی کرنے والانرسنہا نند کے خلاف مدھوپور تھانے میں ایف آئی آر درج
مدھو پور 7 اکتوبر(راست) بھیم آرمی کے ریاستی تنظیم کے انچارج راجیش کمار داس اور بھیم آرمی کے ضلع صدرِ کملیش کمار داس اور آذاد سماج پارٹی کے ضلع صدرِ نند کسور یادو نے بی جے پی لیڈر نرسنہا نند کی نفرت انگیز تقریر کے خلاف احتجاج کیا جو کہ ملک کے اسلام اور پیغمبر محمد صاحب کے خلاف مسلسل بدتمیزی اور بیہودہ بیانات دے رہے ہیں۔ اس کو لیکر مدھو پور تھانے پہنچے اور بی جے پی لیڈر نرسنہا نند کے خلاف یو پی پی اے کے تحت ایف، آئی، آر درج کرایا۔ اس موقع پر بھیم آرمی کے رام دیو داس، وجے داس، ٹنکو داس وغیرہ موجود تھے۔موقع پر موجود بھیم آرمی کی تنظیم کے ریاستی انچارج راجیش کمار داس نے کہا کہ ہمارا ملک ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے، یہاں تمام برادریوں کو آزادی کے ساتھ جینے کا حق ہے۔ لیکن پچھلے کچھ سالوں سے اس ملک میں بی جے پی کے رہنما ایک کمیونٹی کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کے مذہب اور پیغمبر اسلام محمد ﷺ سے متعلق بیان بازی کر رہےہیں اورحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف نفرت انگیز بیانات پھیلا کر مسلم کمیونٹی کو ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے اس سے امن، بھائی چارہ اور اتحاد، یہ ملک کے لیے بڑا خطرہ ہے! اور اس کی وجہ سے ہمارا ملک کمزور ہوتا جا رہا ہے! انہوں نے کہا کہ کسی بھی برادری کے لیے کسی مذہب کے خلاف غلط بیانی کرنا درست نہیں اور نہ ہی قانون ایسا کرنے کا حق دیتا ہے!ایسے لیڈروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی ہونی چاہیے جو اس ملک کے اتحاد کو مسلسل خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں!