سرکار نے پیاز کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے اس مہینے خردہ منڈی میں ایک لاکھ ٹن پیاز لانے کا فیصلہ کیا
194
سرکار نے پیاز کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے اس مہینے خردہ منڈی میں ایک لاکھ ٹن پیاز لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی دلّی میں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے صارفین کے امور کی وزارت میں سکریٹری روہت کمار سنگھ نے کہا کہ مرکز نے ملک میں کچھ خردہ منڈیوں کی شناخت کی ہے، جہاں پیاز دستیاب کرائی جائے گی۔
انھوں نے بتایا کہ مرکزی سرکار نے ملک میں ایسی کچھ خردہ منڈیوں کی نشاندہی کی ہے جہاں پیاز کا اسٹاک پہنچایا جائے گا۔