14
پٹنہ، ۳۰؍ستمبر:اشرف انصاری، جنتا دل (یو) بہار ریاستی اقلیتی سیل کے نئے نامزد ریاستی صدر بنائے جانے پرپٹنہ مہانگرکے جنرل سکریٹری محمد بلال عالم نےان سے ملاقات کی اور دل کی گہرائیوں سےانہیںمبارکباددی۔ اشرف انصاری کو اقلیتی سیل کا ریاستی صدر بنانے پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار جی، نیشنل ایگزیکٹیو سکریٹری منیش ورما جی اور ریاستی صدر امیش کشواہا جی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اقلیتی سیل کے تمام لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ محمدبلال عالم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی حکومت نے 2005 سے بہار میں صرف ترقیاتی کام ہی کئے ہیں۔ بغیر کسی ذات پات یا مذہبی تفریق کے ترقی میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور اقلیتوں میں مسلم کمیونٹی کے لیے بہتر کام کیا ہے۔ بہار کے لوگ نتیش کمار کے تعاون کو نہیں بھول پائیں گے، لوگ نتیش جی کو صدیوں تک یاد رکھیں گے۔