International

ایندھن کی پہلی کھیپ غزہ پہنچ گئی ہے

162views

ایندھن کی پہلی کھیپ غزہ پٹی پہنچ گئی ہے۔ اِس سے پہلے امریکہ کے دباؤ کے بعد اسرائیل کی جنگ سے متعلق کابینہ نے روزانہ دو ٹرک ایندھن وہاں جانے کی اجازت دینے سے اتفاق کیا تھا۔ ایندھن کی یہ کھیپ مصر سے غزہ پہنچی ہے۔ 

اُدھر اقوام متحدہ کے حکام نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کے حالات کے بارے میں خبردار کیا تھا اور فوری طور پر جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ فلسطین کی ٹیلی مواصلات سے متعلق ایک کمپنی نے بتایا ہے کہ خطے میں فون اور انٹرنیٹ خدمات بحال ہورہی ہیں۔ ایندھن کی کمی کی وجہ سے 24 گھنٹے سے یہ خدمات معطل تھیں۔

اس دوران اسرائیل شمالی غزہ کے الشفا اسپتال میں اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ 

اسرائیل نے الشفا اسپتال میں اپنی کارروائی کا یہ کہتے ہوئے دفاع کیا ہے کہ اس نے اسپتال کے اندر رائفلز، گولی بارود، دھماکہ خیز مادے برآمد کیے ہیں اور اسپتال کے احاطے میں سرنگ میں داخل ہونے والے راستے کا سراغ لگایا ہے۔ دوسری طرف حماس نے اِس الزام کو غلط قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بالکل جھوٹ ہے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے الزام لگایا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یرغمالیوں کو وہاں رکھا گیا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.