West Bengal

درگا پوجا سیاست کا اکھاڑا بنتی جا رہی ہے، سیاسی پارٹیاں اسے عوامی رابطوں کے لیے استعمال کر رہی ہیں

Durga Puja
West Bengal Chief Minister Mamata Banerjee inaugurates temporary platform of a community Durga Puja pandal is decorated in Kolkata, India on 17th October,2020. (Photo by Sonali Pal Chaudhury/NurPhoto via Getty Images)
81views

کولکاتا، 21 اکتوبر :۔ مغربی بنگال کی درگا پوجا نہ صرف ریاست کی ثقافتی شناخت ہے بلکہ سیاسی جماعتوں کے لیے عوامی رابطوں کا ذریعہ بھی بن رہی ہے۔ ریاست میں ان دنوں درگا پوجا کی دھوم ہے، جب کہ حریف سیاسی جماعتیں ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بھی 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل اپنا سیاسی اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے اس موقع کا استعمال کر رہی ہیں۔
دونوں پارٹیاں عوام تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں اور ریاست کے انتخابی منظر نامے میں مذہب کو موضوع بحث بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ دونوں پارٹیاں سالانہ پوجا کی تقریب کو لوگوں تک پہنچنے کے ایک موقع کے طور پر دیکھتی ہیں اور اپنے پیغامات پہنچانے کے لیے وسیع حکمت عملی تیار کی ہے۔ اپنی روایت کو جاری رکھتے ہوئے، حکمراں ترنمول نے کئی کمیونٹی پوجاوں کے لیے گرانٹس کا اعلان کیا ہے، حالانکہ پارٹی کی یہ کہتے ہوئے تنقید کی گئی ہے کہ وہ سرکاری خزانے کی مدد سے مذہبی جذبات بھڑکا رہی ہے۔ ترنمول نے عوام سے جڑنے کے لیے مختلف پوجا پنڈالوں میں بک اسٹال، ہیلتھ کیمپ لگانے جیسے اقدامات بھی کیے ہیں۔
دوسری طرف، اس بار بی جے پی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو ریاست میں کئی کمیونٹی پوجاوں کے افتتاح کے لیے مدعو کیا ہے۔ نڈا سمیت کئی سینئر لیڈروں کو میدان میں اتارا۔ اس نے ریاستی حکومت کی مدد سے محروم 400 سے زیادہ پوجا کمیٹیوں کو پہلی بار مالی امداد بھی دی ہے۔
پارٹی نے مندر سے متعلق سیاست کو ریاست میں لانے کی بھی کوشش کی اور بی جے پی لیڈر سجل گھوش نے ایودھیا میں زیر تعمیر مندر کی نقل سنتوش مترا چوراہا پوجا کمیٹی کی پوجا مقام میں لے کر ا?ئی۔ وزیر داخلہ شاہ نے گزشتہ ہفتے اس کا افتتاح کیا تھا۔ ترنمول لیڈر سوگت رائے نے کہا کہ مغربی بنگال میں درگا پوجا صرف ایک تہوار نہیں ہے بلکہ ایک ثقافتی جشن ہے، جسے سیاسی اور مذہبی سرحدوں سے قطع نظر ہر کوئی مناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تہوار کو ان کی پارٹی کے ذریعے عام لوگوں تک پہنچنے کے ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.