National

نوئیڈا کے جی آئی پی مال کے واٹر پارک میں دوستوں کے ساتھ سلائیڈنگ کرنے گئے نوجوان کی موت

119views

دہلی میں رہنے والے چار دوست نوئیڈا سیکٹر-18 میں واقع انٹرٹینمنٹ سٹی واٹر پارک (جی آئی پی مال) دیکھنے آئے تھے۔ وہاں پہنچ کر تمام دوستوں نے سلائیڈنگ کرنے کا پلان بنایا اور اپنے ملبوسات لینے کے بعد سب دوست سیدھے سلائیڈنگ کی طرف روانہ ہوگئے۔ سلائیڈنگ کے دوران اچانک ایک دوست کو سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی۔ اسے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق آدرش نگر شیواجی روڈ ایکسٹینشن (دہلی) کے رہنے والے سنجے مہیشوری کا 25 سالہ بیٹا دھننجے مہیشوری اپنے چار دوستوں کے ساتھ جی آئی پی مال کے انٹرٹینمنٹ سٹی واٹر پارک دیکھنے گیا تھا جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔ دوست ایک ایک کر کے سب سلائیڈ کرنے لگے، جس میں سے جیسے ہی دھننجے مہیشوری پھسلنے کے بعد نیچے گئے، انہیں اچانک سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی۔ پھر کچھ دیر بیٹھ کر آرام کیا۔ لیکن، کوئی سکون نہیں ملا۔ اس کے بعد جی آئی پی مال اتھارٹی انہیں فوری طور پر ایمبولینس میں کیلاش اسپتال لے گئی۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی موت کی خبر غلط ہے اور موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہوگی۔

دریں اثنا، متوفی کے والد سنجے مہیشوری کے مطابق، ان کا بیٹا اپنے چار دوستوں انشول گپتا، راگھو گپتا، ساگر گپتا اور پیوش لامبا کے ساتھ اتوار کو تقریباً 11 بجے گھر سے نکلا تھا۔ لیکن، دوپہر کو واٹر پارک میں مشتبہ حالات میں اس کی موت ہوگئی۔

نوئیڈا کے اے ڈی سی پی نے بتایا کہ دہلی کے آدرش نگر کا رہنے والا 25 سالہ دھنجے مہیشوری اپنے چار دوستوں کے ساتھ جی آئی پی مال کے انٹرٹینمنٹ سٹی واٹر پارک میں سلائیڈنگ کرنے آیا تھا۔ اس دوران دھننجے کو اچانک سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی۔ جی آئی پی مال اتھارٹی اسے فوری طور پر ایمبولینس میں کیلاش اسپتال لے گئی۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پنچایت نامہ بھرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔ معاملے کی تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.