
پنجاب میں ‘وارس پنجاب دے’ کے سربراہ اور خالصتانی حامی امرت پال سنگھ کی والدہ بلوندر کور کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ بلوندر کورامرت پال سنگھ کو آسام جیل سے پنجاب کی جیل میں منتقلی کا مطالبہ کرنے والے مجوزہ مارچ سے ایک دن قبل اتوار کو گرفتار کیا گیا ۔
نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق امرت پال سنگھ اور اس کے نو ساتھی اس وقت آسام کی ڈبرو گڑھ جیل میں بند ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس عالم وجے سنگھ نے اتوار کو کہا کہ امرت پال سنگھ کی ماں بلوندر کور کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ ڈی سی پی نے کہا کہ اسے احتیاطی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ افسر نے اس بارے میں زیادہ معلومات نہیں دی۔
واضح رہےامرت پال سنگھ کو گزشتہ سال اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) لگایا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد انہیں ڈبروگڑھ جیل منتقل کر دیا تھا۔
