National

کانگریس نے ایک چھوٹے کارکن کو بڑی ذمہ داری سونپی ہے، امیٹھی سے امیدوار کشوری لال شرما

132views

نئی دہلی: امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس نے کشوری لال شرما کو میدان میں اتارا ہے۔ یہاں ان کا مقابلہ بی جے پی کی اسمرتی ایرانی سے ہوگا۔ شرما نے امیٹھی سے امیدوار بنائے جانے پر اپنا پہلا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کشوری لال شرما نے کہا، “میں کانگریس پارٹی کا شکرگزار ہوں جس نے اتنے چھوٹے کارکن کو اتنی بڑی ذمہ داری کے قابل سمجھا۔ میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کا تہہ دل سے شکر گزار رہوں گا۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا، ’’میں نے 40 سال تک اس علاقے کی خدمت کی اور آج بھی کر رہا ہوں۔ یہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ ایک چھوٹے سے کارکن کو اتنی بڑی ذمہ داری سونپی گئی، میں ان کا بے حد مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھاری اکثریت سے الیکشن جیت کر ہم امیٹھی سیٹ کانگریس کی جھولی میں ڈالیں گے۔‘‘

خیال رہے کہ کشوری لال شرما کو گاندھی خاندان کے بہت قریب سمجھا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے انہیں سونیا گاندھی کا نمائندہ بھی بنایا گیا تھا۔ اس خاندان سے ان کا بہت پرانا رشتہ ہے۔ کشوری لال شرما کا تعلق پنجاب کے لدھیانہ سے ہے۔ 1983 کے آس پاس، راجیو گاندھی انہیں پہلی بار امیٹھی لائے تھے، تب سے وہ یہیں مقیم ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.