International

بچہ کار سے گر گیا، باپ آدھ گھنٹہ گاڑی چلاتا رہا، لبنانی شہری برہم

508views

سماجی ذرائع ابلاغ پر خون آلود چہرے والے ایک چھوٹے بچے کی تصویر وائرل ہونے کے بعد گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران لبنانی شہریوں نے اس واقعہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔

کہانی اس وقت شروع ہوئی جب ملک کے شمال میں واقع شہر طرابلس کی بندرگاہ کے رہائشیوں کو سڑک کے قریب ایک زخمی بچہ ملا۔ بچے کے چہرے اور پیروں پر زخم تھے۔

شہریوں کی اطلاع پر بچے کو فورا ابتدائی طبی امداد دی گئی اور اس کے والدین کی تلاش شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، بچہ گاڑی میں اپنے والد کے ساتھ جا رہا تھا جو اونچی آواز میں موسیقی سن رہا تھا۔ اس دوران بچہ اچانک کھڑکی سے باہر گر گیا جب کہ والد نے بچے کی جانب توجہ دیے بغیر گاڑی چلانا جاری رکھا۔

مقامی اخبار ’النہار‘ کی رپورٹ کے مطابق ، بچے کے گرنے کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد تک باپ نے اس بات کو محسوس نہیں کیا۔

اس واقعے سے سوشل میڈیا پر بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔ بہت سے لوگوں نے اس حرکت کو غیرذمہ دارانہ اور غفلت قرار دیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

اس دوران بہت سے لبنانی سڑکوں پر ہونے والی بدنظمی اور ٹریفک قوانین کا احترام نہ کرنے پر بھی بات کرتے رہے۔

خیال رہے کہ 2019 سے جاری حالیہ معاشی بحران نے لبنان کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ناکافی تنخواہوں اور ٹریفک عملے کی غیر موجودگی کی وجہ سے سڑکوں پر عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.