National

‘بی جے پی کی مرکزی حکومت 4 جون کو رخصت ہو رہی ہے‘، سنجے راوت کا دعویٰ

80views

 دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سواتی مالیوال معاملے میں ویبھو کمار کی گرفتاری کے خلاف بی جے پی ہیڈکوارٹر کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پولیس نے راستے میں ہی روک دیا ہے۔ اروند کیجریوال کے اس مارچ کو مہاراشٹر کی پارٹی شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے حمایت کی ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت 4 جون کو جانے والی ہے اس کے باوجود اپوزیشن کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔

سنجے راوت نے ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اروند کیجریوال کی تحریک کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ 4 جون کو حکومت بدلنے جا رہی ہے اس کے باوجود اپوزیشن کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔ یہ صرف دہلی میں ہی نہیں ممبئی میں بھی ہو رہا ہے۔ چوری کی رقم بچانے کے لیے وزیر داخلہ کو خود آنا پڑتا ہے۔ دہلی اور دیگر ریاستوں میں بھی ایسا ہوتا ہے۔ اگرکیجریوال نے ایجی ٹیشن کا اعلان کیا ہے تو ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سنجے راوت نے وارانسی پارلیمانی سیٹ سے وزیر اعظم نریندر مودی کی نامزدگی پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے اسے وزیر اعظم کی ’آخری نامزدگی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب کوئی بڑا لیڈر الوداع کرتا ہے تو بڑی تعداد میں لوگ اس میں شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بار بار اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا آخری الیکشن ہے۔ یہ ان کا الوداعی دورہ تھا۔ اس بار انہیں وارانسی میں فتح کا جھنڈا لہرانے کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی۔ اب ملک کی سیاست میں نریندر مودی کے نام کا باب ختم ہونے جا رہا ہے۔ بی جے پی اس الیکشن میں 200 کا ہندسہ بھی عبور نہیں کر پائے گی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.