پی ایم مودی کی جھوٹی شبیہ کا غبارہ پھٹ چکا ہے، ہریانہ میں کانگریس کی آندھی چل رہی: راہل گاندھی
’’وزیر اعظم نریندر مودی نے اگنی ویر منصوبہ لا کر ہندوستانی جوانوں کو مزدوروں میں بدل دیا ہے۔ مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بننے پر اس اگنی ویر منصوبہ کو رد کر دیا جائے گا۔‘‘ یہ وعدہ راہل گاندھی نے آج ہریانہ کے چرخی دادری میں ایک عظیم الشان جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وہ انتخابی تشہیر کے دوران لگاتار اگنی ویر منصوبہ کو ختم کرنے کا وعدہ کر رہے ہیں اور اس منصوبہ کی خامیوں کو بھی عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں۔
देश के युवा हिंदुस्तान के बॉर्डर की रक्षा करते हैं।
आपके दिल में देश भक्ति की भावना है, लेकिन नरेंद्र मोदी ने अग्निवीर योजना लाकर हिंदुस्तान के जवानों को मजदूर बना दिया है।
इसलिए INDIA गठबंधन की सरकार आते ही हम अग्निवीर योजना को खत्म कर देंगे।
: @RahulGandhi जी
— Congress (@INCIndia) May 22, 2024
جلسۂ عام کے دوران کانگریس امیدوار کی حمایت میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ہریانہ کے نوجوان ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ اگنی ویر منصوبہ میں شہید ہونے پر نوجوانوں کو نہ شہید کا درجہ ملے گا، نہ پنشن ملے گی اور نہ ہی کوئی دیگر سہولیات میسر ہوں گے۔ 4 سال بعد نوجوان پھر سے بے روزگار ہو جائیں گے۔ اگنی ویر منصوبہ فوج کے ذریعہ تیار کیا گیا منصوبہ نہیں تھا، یہ وزیر اعظم دفتر کے ذریعہ بنایا گیا تھا جو ہر لحاظ سے مضر ہے۔
कांग्रेस की गारंटी
✅ युवाओं को पक्की नौकरी
✅ किसानों को MSP की कानूनी गारंटी
✅ महिलाओं को हर साल 1 लाख रुपए
✅ मनरेगा में 400 रुपए दैनिक मजदूरी
सबको न्याय का हक दिलाने
आ रही है कांग्रेस…
सोनीपत, हरियाणा pic.twitter.com/lnGbWS2zc1
— Congress (@INCIndia) May 22, 2024
لوگوں کی زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کسانوں کے ایشوز بھی سامنے رکھے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت کسانوں کی زمین کی حفاظت کرنے اور اس کی مناسب قیمت دلانے کے لیے حصول اراضی بل لائی تھی۔ نریندر مودی نے ارب پتیوں کی مدد کرنے کے لیے حصولِ اراضی بل کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ نریندر مودی اس کے بعد تین سیاہ قوانین لائے، جس کی مخالفت میں ہریانہ سمیت دیگر ریاستوں کے کسان سڑکوں پر آ گئے اور نریندر مودی کو پیچھے ہٹنا پڑا۔ نریندر مودی کھل کر کہتے ہیں کہ کسانوں کا قرض معاف نہیں ہوگا۔ نریندر مودی ملک کے چند سرمایہ داروں کا 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کر سکتے ہیں تو انڈیا اتحاد بھی ہندوستان کے کسانوں کا قرض معاف کر سکتا ہے۔ 4 جون کو انڈیا اتحاد کی حکومت آنے پر کسانوں کا قرض معاف کیا جائے گا۔ کسانوں کی فصلوں پر کم از کم حمایتی قیمت (ایم ایس پی) کی قانونی گارنٹی دی جائے گی۔
अगर नरेंद्र मोदी देश के चंद पूंजीपतियों का 16 लाख करोड़ रुपए कर्ज माफ कर सकते हैं, तो कांग्रेस पार्टी किसानों का कर्ज माफ करेगी।
नरेंद्र मोदी ने जितना पैसा अरबपतियों को दिया। उतना पैसा हम देश के किसानों, मजदूरों और गरीबों को देंगे।
: @RahulGandhi जी
महेंद्रगढ़, हरियाणा pic.twitter.com/tLUozVlDNO
— Congress (@INCIndia) May 22, 2024
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہریانہ پورے ملک کو راستہ دکھاتا ہے۔ کانگریس کی حکومت میں ہریانہ میں خوب ترقی ہوئی تھی، لیکن بی جے پی حکومت میں حالات بد سے بدتر ہو گئے۔ اب عوام سب سمجھ چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس لوک سبھا انتخاب میں ہریانہ میں کانگریس کی آندھی چل رہی ہے۔ صاف پتہ چل رہا ہے کہ ریاست کی سبھی سیٹیں انڈیا اتحاد کو ملنے جا رہی ہیں۔
विकास हो, इंफ्रास्ट्रक्चर हो या फिर स्पोर्ट्स, हरियाणा के लोग देश को रास्ता दिखाते हैं।
सबसे ज्यादा मेडल हरियाणा लाता है।
हरियाणा में कांग्रेस सरकार ने स्पोर्ट्स इंफ्रास्ट्रक्चर बनाया, सड़कें बनाईं और आपने देश को रास्ता दिखाया।
लोकसभा में हमें जीत दिलाइए और विधानसभा चुनाव में… pic.twitter.com/rqHaoaMw6u
— Congress (@INCIndia) May 22, 2024
پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’نریندر مودی کہتے ہیں اڈانی-امبانی ٹیمپو میں کانگریس کو پیسے دے رہے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو مودی نے اس کی سی بی آئی، ای ڈی، انکم ٹیکس محکمہ سے جانچ شروع کیوں نہیں کرائی۔ ملک میں نریندر مودی کی شبیہ اب نہیں بچی ہے۔ ان کی جھوٹی شبیہ کا غبارہ پھٹ چکا ہے۔ پورا ملک جانتا ہے کہ موجودہ حکومت اڈانی کی ہے۔‘‘ مودی حکومت میں ہندوستانی آئین کو لاحق خطرہ کا تذکرہ کرتے ہوئے راہل گاندھی کہتے ہیں ’’بی جے پی لیڈران کہتے ہیں کہ آئین اور ریزرویشن ختم کر دیں گے۔ میں بی جے پی لیڈران سے کہنا چاہتا ہوں کہ آئین کو دنیا کی کوئی بھی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔‘‘
देश में नरेंद्र मोदी की छवि नहीं बची है।
उनकी झूठी छवि का गुब्बारा फट गया है।
: @RahulGandhi जी
महेंद्रगढ़, हरियाणा pic.twitter.com/FXWHOAEl26
— Congress (@INCIndia) May 22, 2024
انڈیا اتحاد کی حکومت بننے پر عوام کے حق میں کیے جانے والے کاموں کا تذکرہ بھی راہل گاندھی نے اپنی تقریر کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بننے پر ہر غریب کنبہ کی ایک خاتون کو سالانہ ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ نوجوانوں کو ایپرنٹس شپ کا حق دیا جائے گا۔ اس میں نوجوانوں کو تربیت ملے گی اور سال میں ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ مرکز میں خالی پڑے 30 لاکھ سرکاری عہدوں کو بھرا جائے گا۔ منریگا میں 400 روپے کی روزانہ مزدوری دی جائے گی۔ غریبوں کو ہر مہینے 5 کی جگہ 10 کلو اناج دیا جائے گا۔