International

حملے جاری رہیں گے، نصراللہ کے جانشین کو بھی نشانہ بنائیں گے: اسرائیل

21views

تل ابیب،29ستمبر(ہ س)۔حزب اللہ کے سکیرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے قتل کے باوجود اسرائیل لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ کیعلاقوں پر حملے جاری رہیں۔ہفتہ کو اسرائیل نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اس کیحملے نہ صرف جاری رہیں گے بلکہ دوگنا ہو جائیں گے۔اس نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے ممکنہ جانشین کو نشانہ بنانے کے اپنے ارادے کا انکشاف کیا، جس کا گروپ نے ابھی تک اعلان نہیں کیا ہے۔اسرائیلی فوج نے سنیچر کے روز تصدیق کی تھی کہ اس نے الضاحیہ کے علاقے میں نئے حملے کیے ہیں۔ العربیہ/ الحدث کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حملوں میں بیروت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب اللیلیکی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔اس نے تصدیق کی کہ ایک پرتشدد حملہ چیاہ کے علاقے میں کیا گیا ہے جس نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ حملہ الضاحیہ میں حارہ حریک کے داخلی راستے کی ایک عمارت پر کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہدف حزب اللہ کے رہنما نبیل قوق تھے۔دریں اثنا اسرائیل نے اعلان کیا کہ اس نے آج کے حملوں میں حزب اللہ کے ایک رہنما حسن خلیل یاسین کو قتل کر دیا۔یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ہرزی ہیلیوی نے اعلان کیا کہ انہوں نے لبنانی حزب اللہ کے خلاف مزید فوجی کارروائیوں کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے فوج کے پریس آفس سے شائع ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں وضاحت کی کہ انہوں نے صورتحال کا جائزہ مکمل کر لیا ہے اور شمالی کمان کے لیے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ”ہم مشکل دنوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.