پیرس،29ستمبر(ہ س)۔فرانسیسی اخبار Le Parisien نے لبنانی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیل نے ایک ایرانی ایجنٹ کے ذریعے حساس معلومات حاصل کی تھیں، جن میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں گذشتہ جمعہ کو قتل سے قبل موجودگی کی نشاندہی ہوتی ہے۔اس معلومات کے مطابق اسرائیل نے اس علاقے پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں حسن نصر اللہ مارا گیا۔فرانسیسی اخبار کے مطابق حسن نصراللہ کے قتل میں سب سے بڑا اور حیران کن کردار ایرانی ایجنٹ کا ہے، کیونکہ یہ جاسوس حزب اللہ کے اندرونی دائرے میں گھسنے اور حسن نصر اللہ کی نقل و حرکت کے بارے میں درست معلومات فراہم کرنے میں کامیاب رہا۔ یہ ایرانی ایجنٹ گذشتہ جمعہ سے بیروت میں حزب اللہ کے مقتول عہدیدارمحمد سروس کے جنازے میں شرکت کے لیے لبنان آیا تھا۔اخبار نے مزید کہا کہ حسن نصراللہ کے قتل کے دن لبنان میں قدس فورس کے ڈپٹی کمانڈر اپنی گاڑی میں ان کے ساتھ تھے اور قتل کے وقت وہ 30 میٹر زیر زمین تھے۔ فرانسیسی اخبار کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ ایرانی ایجنٹ کی اس دراندازی نے اسرائیلیوں کو حملے کے وقت بہت درست طریقے سے مدد کی تاکہ بمباری کے وقت حارہ حریک کے رہائشی کمپلیکس میں نصر اللہ کی موجودگی کو یقینی بنایا جا سکے۔حزب اللہ جسے ایران کی حمایت حاصل ہے اور غزہ کی پٹی کی جنگ میں حماس کی اتحادی ہے نے ہفتے کے روز تصدیق کی ہے کہ اس کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ پارٹی کے گڑھ بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں پر تشدد اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں۔
15
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
اسرائیل پر حماس کے حملے کو ایک سال مکمل
یو این سکریٹری جنرل کی یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کی اپیل 1200 شہریوں کی ہلاکت پر اسرائیل...
اسرائیلی فوج کی لبنان کے اکلوتے ہوائی اڈے کے قریب شدید بمباری
لبنان میں نئے اسرائیلی حملے، میقاتی کا جنگ بندی کے لیے 'اسرائیل پر دباؤ پر زور بیروت 06 اکتو بر...
سات اکتوبر کے ایک سال بعد ہزاروں افراد کا فلسطینیوں کی حمایت میں لندن میں مارچ
مارچ کے شرکاء نے لیبر پارٹی کو اسرائیل کی حمایت پر تنقید کا نشانہ بنایا لندن 06 اکتو بر (ایجنسی)...
بنگلہ دیش میں بھاری بارش ؛ سات افراد ہلاک
ڈھاکہ، 6 اکتوبر (یو این آئی) بنگلہ دیش کے شیر پور ضلع میں جاری بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی...