Bihar

چراغ پاسوان کا والد رام ولاس کی روایتی حاجی پور سیٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان

157views

نئی دہلی: بہار میں این ڈی اے کی سیٹوں کی تقسیم کے دو دن بعد چراغ پاسوان نے بڑا اعلان کیا ہے۔ لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان اپنے والد کی روایتی حاجی پور سیٹ سے الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بدھ کو یہ اعلان کیا۔

خیال رہے کہ دو دن پہلے (18 مارچ) بہار کی لوک سبھا سیٹوں کو لے کر این ڈی اے میں تقسیم ہوئی ہے۔ اس تقسیم میں بی جے پی 17 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ جے ڈی یو کے کھاتے میں 16 سیٹیں آئی ہیں۔ چراغ پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کو 5 سیٹیں ملی ہیں۔ وہیں، جیتن رام مانجھی کی پارٹی ایچ اے ایم کو ایک سیٹ اور اوپیندر کشواہا کی پارٹی راشٹریہ لوک جنتا دل کو ایک سیٹ ملی ہے۔

چراغ پاسوان کے والد مرحوم رام ولاس پاسوان حاجی پور سیٹ سے 9 بار ایم پی رہ چکے ہیں۔ رام ولاس نے 1969 میں سیاست میں قدم رکھا تھا لیکن پورے ملک نے 1977 میں ان کا نام سنا، جب انہوں نے حاجی پور میں ریکارڈ بنایا۔ 1977 کے انتخابات میں رام ولاس پاسوان نے جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ اس انتخاب میں انہوں نے کانگریس امیدوار کو 4.25 لاکھ ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔ یہ پہلا موقع تھا جب کسی لیڈر نے اتنی بڑی فتح حاصل کی ہو۔ یہ فتح اتنی بڑی تھی کہ اس کا نام گنیز بک میں بھی درج ہو گیا۔

اس کے بعد حاجی پور سیٹ پر رام ولاس پاسوان غالب ہو گئے۔ 1984 اور 2009 کے انتخابات کے علاوہ باقی تمام انتخابات انہوں نے یہاں سے جیتے تھے۔ وہ یہاں سے 9 بار ایم پی رہ چکے تھے۔ آخری بار رام ولاس پاسوان نے 2014 میں یہاں سے لوک سبھا کا الیکشن لڑا تھا۔ اس کے بعد وہ راجیہ سبھا چلے گئے۔ 2019 میں ان کے چھوٹے بھائی پشوپتی پارس یہاں سے ایم پی بنے تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.