International

غزہ کے حوالے سے معاہدہ رواں ہفتے کے اختتام تک مکمل ہو سکتا ہے : ٹرمپ

11views

نیو یارک 14 جنوری (ایجنسی)منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ غزہ میں یرغمالیوں اور فائر بندی کے حوالے سے معاہدہ رواں ہفتے کے اختتام تک مکمل ہو جائے گا۔منگل کے روز نیوز میکس ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ “میں سمجھتا ہوں کہ بات مصافحے تک پہنچ گئی ہے اور وہ معاہدے کو حتمی شکل دے رہے ہیں، تاہم انھیں اب یہ کر لینا چاہیے”۔ ٹرمپ نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ کے مستقبل کے نمائندے اسٹیو ویٹکوف خطے میں موجود ہیں۔ انھوں نے گذشتہ دونوں میں اسرائیلی اور قطری عہدے داران سے ملاقات کی۔ وہ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے موجودہ نمائندے بریٹ مکجور ک کے ساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں جن کی کام کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے۔ مکجورک بھی کئی روز دوحہ میں موجود رہے۔ ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ اگر 20 جنوری کو ان کی حلف برداری سے قبل معاہد ے تک نہ پہنچا گیا تو حماس پر “قیامت” ٹوٹ پڑے گی۔ادھر امریکی وزیر خارجہ اینٹی بلنکن کا کہنا ہے کہ منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ اسٹیف ویٹکوف کا بات چیت کے تازہ دور میں شریک ہونا اہمیت رکھتا ہے، اس لیے کہ غزہ میں فائر بندی کا معاہدہ جزوی طور پر ٹرمپ کی ٹیم پر منحصر ہو گا تا کہ صدر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی یہ جاری رہے۔زیر بحث معاہدے کی شرائط کے تحت امریکا مرکزی ضامنوں میں شمار ہوتا ہے اور معاہدے کے پہلے اور دوسرے مرحلے پر عمل درآمد یقینی بنانے میں اس کا اہم کردار ہو گا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.