NationalTamil Nadu

تمل ناڈو:ای ڈی کاآفسر،20 لاکھ کی رشوت لیتے ہوئےرنگےہاتھوں گرفتار

337views

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا ایک افسر تامل ناڈو کے ڈنڈیگل میں ایک ڈاکٹر سے 20 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن (DVAC) نے ای ڈی افسر کو گرفتارکیاہے۔ ای ڈی افسر کو مبینہ طور پر ڈنڈیگل-مدورائی ہائی وے پر آٹھ کلومیٹر تک پیچھا کرنے کے بعد رشوت ستانی کے الزام میں گرفتار کیاگیاتھا۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، ڈنڈیگل میں حراست میں لیے جانے کے بعد، ڈی وی اے سی افسران کی ایک ٹیم نے مدورائی کے سب ریجنل ای ڈی آفس میں ای ڈی آفسر سے ‘پوچھ گچھ’ کی، ریاستی پولیس اہلکار مرکزی حکومت کے دفتر کے باہر پہرے میں کھڑے تھے۔ ڈی وی اے سی کی ایک سرکاری ریلیز میں گرفتار افسر کی شناخت انکت تیواری کے طور پر کی گئی ہے۔ جو مرکزی حکومت کے مدورائی انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ آفس میں انفورسمنٹ آفیسر کے طور پر کام کر رہا ہے۔ ڈی وی اے سی کے اہلکاروں نے تیواری کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔

ED Officer, Ankit Tiwari, Arrested By TN Police For Taking ₹20 Lakh Bribe;  ID Card Of Official Goes Viral

رپورٹ کے مطابق، ای ڈی افسر انکت تیواری کو ڈی وی اے سی کے دفتر سے لے جایاگیا اور ڈنڈیگل میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا، جہاں سے انہیں 15 دسمبر تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ تیواری، جو 2016 بیچ کے افسر ہیں، اس سے قبل گجرات اور مدھیہ پردیش میں کام کرچکے ہیں اور فی الحال مدورائی میں تعینات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انکت تیواری کے لنکڈ ان پروفائل کے مطابق وہ ای ڈی کے ساتھ پانچ سال سے زیادہ عرصے سے کام کر رہے ہیں۔ مرکزی ایجنسی میں شامل ہونے سے پہلے، وہ بڑی 4 اکاؤنٹنگ فرموں میں سے ایک میں کام کرتاتھا۔

ڈی وی اے سی ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی افسر کو اس وقت روکا گیا جب وہ مہاراشٹر کے رجسٹریشن نمبر والی کار میں 20 لاکھ روپے نقد لے کرجارہاتھا۔ ڈی وی اے سی کی ٹیم ایس پی سراوانن کی قیادت میں چیٹنائیکان گاؤں، ڈنڈیگل کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ مہم چلا رہی تھی۔ پھر اس نے ناگپور کے ایک شہری کو لے جانے والی کار کو روکا۔ پولیس ٹیم کو جیسے ہی شک ہوا، انہوں نے گاڑی کی جانچ کی۔ کار کی تلاشی کے دوران 20 لاکھ روپے کی بھاری نقدی برآمد ہوئی۔ اس کے بعد کار اور مسافروں دونوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.