دیوی پور، 7اکتوبر (راست) دیوی پور بلاک کے تحت آنے والے کئی اسکولوں کے نویں جماعت کے بچوں کو ابھی تک سائیکلیں نہیں مل سکی ہیں۔ جس کی وجہ سے نویں جماعت میں پڑھنے والے بچے گھر سے کئی کلومیٹر پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔ بچوں نے بتایا کہ دیوی پور بلاک کے علاقے کٹگھری سنکول میں بچوں کو سائیکلیں نہیں ملی ہیں۔جبکہ دوسرے اسکولوں کے بچوں کو سائیکل ملنے کی خبر مل رہی ہے۔اس سلسلے میں بلاک ایجوکیشن پروموشن اتھارٹی سینٹ مرسی ٹوڈو نے بتایا کہ سائیکل کو سیٹ کرنے کا کام جاری ہے، مکمل ہونے کے بعد سب کو سائیکل مل جائے گا۔ اسکول کے اساتذہ نے بتایا کہ محکمہ کے وعدے کے مطابق بچوں کو سائیکلیں نہیں مل پارہی ہیں، سائیکل کو سیٹ کرنے کا کام انتہائی سست رفتاری سے کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں متعلقہ بچوں کو سائیکل کا فائدہ بروقت نہیں مل پا رہا ہے ۔محکمہ کو اس جانب توجہ مبذول کرنے کی شدید ضرورت ہے۔
64
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
تمام کانیں بند کر دی جائیں گی، پورا ملک اندھیروں میں ڈوب جائے گا
دھنباد میں جے ایم ایم کے 53 ویں یوم تاسیس پر وزیر اعلیٰ نے مرکز کو خبردار کیا جدید بھارت...
صدر جمہوریہ پر تبصرہ معاملہ
رانچی میں سونیا اور راہل گاندھی کے خلاف شکایت جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 4 فروری:۔ جنجاتی تحفظ منچ کی خاتون...
اعلیٰ تعلیم کے معاملے میں جھارکھنڈ ملک میں سب سے پیچھے ہے
گورنر سنتوش گنگوار کا جمشید پور ویمنس یونیورسٹی کے کانووکیشن میں خطاب جدید بھارت نیوز سروسجمشید پور، 4 فروری:۔ گورنر...
عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے کانگریس بھون میںجنتا دربار
کارروائی کے دوران لاپرواہی ناقابل برداشت:شلپی نیہا ترکی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 4 ؍فروری: عوام کے مسائل کے حل کے...