National

آندھرا پردیش: کانگریس کو مضبوط کر نے کے لیے ریاستی صدر کا ریاست گیر دورہ

165views

حیدرآباد: آندھرا پردیش میں کانگریس کو مستحکم کرنے کی کوششوں میں تیزی لاتے ہوئے پارٹی کی نئی ریاستی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے ریاست گیر دورے کا آغاز کر دیا ہے۔ ان کا یہ دورہ تقریباً 9 دنوں تک جاری رہے گا۔

بھارت جوڑو نیائے یاترا کو گوہاٹی میں داخل ہونے سے روکا گیا، کانگریس کارکنان کا شدید احتجاج، رکاوٹیں توڑ ڈالیں

وائی ایس شرمیلا نے اس دورے کا مقصد پارٹی کو نچلی سطح سے اٹھا کر بلندی پر پہنچانا بتایا ہے۔ انہوں نے ضلع سریکا کلم کے اِچھا پورم سے اس دورے کا آغاز کیا۔ اس ماہ کی 31 تاریخ کو کڑپہ میں وہ اپنے دورے کا اختتام کریں گی۔ انہوں نے سریکا کلم کے پاورتی پورم منیم، وجئے نگرم کا دورہ کیا۔ بدھ کو وہ وشاکھاپٹنم، الوری سیتاراماراجو، انکاپلی میں دورے کے دوران مقامی لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گی۔ جمعرات کو وہ کاکناڈا، کوناسیما، مغربی گوداوری اضلاع کا دورہ کریں گی۔

گجرات: مسلمانوں کو کھمبے سے باندھ کر پیٹنے کا معاملہ، پولیس اہلکاروں کی سزا پر سپریم کورٹ کی روک

شرمیلا 24 جنوری کو مشرقی گوداوری، ایلورو اور این ٹی آر ضلع کا دورہ کریں گی۔ 27 جنوری کو کرشنا، گنٹور، پلناڈو، 28جنوری کو باپٹلہ، پرکاشم، پوٹی سری راملونیلور، 29 جنوری کوتروپتی، چتور، انومیا، 30 جنوری کو ستیہ سائی، اننت پور اور کرنول کا دورہ کریں گی۔31جنوری کو وہ نندیال اور وائی ایس آر کڑپہ ضلع کا دورہ کریں گی۔ اس دورے کے دوران وہ پارٹی کے مقامی لیڈروں اور کارکنوں سے تبادلہ خیال بھی کریں گی۔

Follow us on Google News