27
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 20 اکتوبر:۔ رانچی سے رام گڑھ جا رہی مسافر بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں پوری بس جلنے لگی۔ حادثہ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں پوری بس جل کر راکھ ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہونچ کر آگ پر قابو پالیا۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کے بارے میں ابھی تک معلومات دستیاب نہیں ہے۔