National

سری نگر- جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

159views

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گر نے کی وجہ سے اتوار کی رات سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے ہنوز بند ہے۔ جموں وکشمیر ٹریفک پولیس کے ایک ترجمان نے پیر کی صبح بتایا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ہنوز بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم قومی شاہراہ پر بحالی کا کام زوروں سے جاری ہے۔

حکام نے لوگوں سے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحالی کا کام مکمل ہونے تک قومی شاہراہ پر سفر کرنے س پرہیز کریں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ کے متعلق تازہ اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے لئے جموں، سری نگر، رام بن اور اودھم پور میں قائم ٹریفک کنٹرول یونٹوں کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔

ٹریفک حکام نے قبل ازیں اتوار کی رات قریب گیارہ بجے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ خونی نالے کے نزدیک مٹی کے تودے گر  جانے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر دونوں طرف ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.