بلاوایو، 29 جون (یواین آئی) زمبابوے کے سلامی بلے بازبرائن بینیٹ کو میدان میں چوٹ لگنے کی وجہ سے بلاوایو ٹیسٹ سے باہر ہونا پڑا ہے۔آج یہاں کھیلے جا رہے میچ میں سلامی بلے باز برائن بینیٹ نے آٹھویں اوور میں ریٹائرڈ آؤٹ ہونے سے پہلے 28 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔ بینیٹ کو چھٹے اوور میں کوینا مفاکا کی گیند کو ہک کرنے کی کوشش کے دوران ہلکی چوٹ لگی تھی اور انہیں میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔چوٹ کے پروٹوکول کے مطابق، برائن بینیٹ ٹیسٹ میں مزید کوئی کردار ادا نہیں کریں گے۔ ان کی جگہ پرنس ماسوارے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ماسوارے اپنا 10واں ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593368