دبئی، 24 دسمبر (یو این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو اگلے سال 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کر دیا ہے اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آج یہاں جاری شیڈول کے مطابق ہندوستان کا پہلا میچ 20 فروری کو دبئی میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس میں کل 15 میچ کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق اگر ہندوستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو پہلا سیمی فائنل دبئی میں ہوگا۔ اسی طرح پاکستان کوالیفائی کرنے کی صورت میں دوسرا سیمی فائنل کھیلے گا۔ فائنل کے لیے لاہور کو میزبان شہر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے تاہم اگر ہندوستان فائنل میں پہنچ گیا تو میچ دبئی میں ہوگا۔ آئی سی سی کے بیان کے مطابق سیمی فائنل اور فائنل کے لیے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595786