آئی پی ایل 2026 کے 38ویں میچ میں کل لکھنؤ سپر جائنٹس کا مقابلہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز سے ایکانا اسٹیڈیم میں ہوگا۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے ‘کرو یا مرو‘کی حیثیت رکھتا ہے۔ لکھنؤ کی ٹیم مسلسل چار شکستوں کے بعد شدید دباؤ میں ہے، جہاں مچل مارش اور کپتان رشبھ پنت کی بیٹنگ میں عدم تسلسل ٹیم کے لیے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ تاہم، ان کا بولنگ اٹیک محمد شامی، محسن خان اور نوجوان پرنس یادو کی شکل میں کافی مستحکم نظر آتا ہے۔دوسری جانب، کولکاتہ نائٹ رائیڈرز اپنی پہلی جیت کے بعد نئے جوش کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ کپتان اجنکیا رہانے اور نوجوان رگھوونشی سے ٹیم کو بڑی توقعات ہیں، جبکہ کیمرون گرین اور رنکو سنگھ مڈل آرڈر کو مضبوط بناتے ہیں۔ کولکاتہ کی بولنگ میں ورون چکرورتی اور کارتک تیاگی کی حالیہ فارم نے ٹیم کا اعتماد بحال کیا ہے۔
لکھنؤ کے لیے یہ میچ اپنی ساکھ بچانے اور ٹورنامنٹ میں واپسی کا آخری موقع ہو سکتا ہے، جبکہ کولکاتہ اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4592993