ہومJharkhandنو منتخب افسران کی وزیراعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات

نو منتخب افسران کی وزیراعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات

وزیراعلیٰ نے دی مبارکباد؛ عوامی مسائل کے موثر حل کی دی ہدایت

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،15؍مئی: وزیراعلیٰ ہیمنت سورین سے آج کانکے روڈ، رانچی میں واقع وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر جھارکھنڈ انتظامی خدمات (جے اے ایس) کے جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر نئی ترقی پانے والے افسران نے خیر سگالی ملاقات کی۔ اس موقع پر تمام نو منتخب افسران نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے تمام افسران کو اپنی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں حکومت کی طرف سے چلائے جانے والے عوامی مفاد، گڈ گورننس اور ترقیاتی کاموں کو عوام تک مزید موثر طریقے سے پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر ریاست کے چیف سکریٹری اویناش کمار بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے نو منتخب افسران میں پروین پرکاش، ودیا بھوشن کمار، سچندر بڑائیک، پریم تیواری، ستیہ ویر رجک، سمن پاٹھک، امت بیسرا، مہندر کمار، مونی کماری، مونیکا رانی ٹوٹی، رنجیت لوہرا، وجے ویروا، منیشا ترکی، اینی سروجنی ترکی اور گیتانجلی شامل تھیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات