بارسلونا، 11 مئی (ہ س)۔ بارسلونا نے اتوار کی رات ایل کلاسیکو میں روایتی حریف ریئل میڈرڈ کو 2-0 سے شکست دے کر 2025-26 لا لیگا کا خطاب جیت لیا۔ بارسلونا نے کیمپ نو ؤمیں شروع سے ہی میچ پر غلبہ بنائے رکھا اور جیت کے ساتھ ہی اپنے 29 واں لا لیگاخطاب کو یقینی بنایا۔ہانسی فلک کی ٹیم اب ٹیبل پر 91 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جو دوسرے نمبر پر موجود ریئل میڈرڈ سے 14 پوائنٹس آگے پہنچ چکی ہے۔ سیزن میں اب صرف تین میچ باقی ہیں،اس صورتحال میں ریئل میڈرڈ کے لیے بارسلونا کو پکڑ پانا ناممکن ہو گیا ہے۔وہیں ولاریئل، اس دوران، 69 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔بارسلونا میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ نظر آیا۔ مارکس راشفورڈ نے نویں منٹ میں شاندار فری کک کے ذریعے ٹیم کو برتری دلائی۔ انٹونیو روڈیگر کے ذریعہ باکس کے باہر فیران ٹوریس پر فاول کرنے کے بعد ملے موقع کو راشفورڈ نے بہترین طریقے سے گول میں تبدیل کر دیا۔ نو منٹ بعد، بارسلونا نے اپنی برتری کو دگنا کر دیی جب ڈینی اولمو نے فرمین لوپیز کے کراس سے شاندار بیک ہیل پاس دیا،جس پر فیران ٹوریس نے زبردست شاٹ لگا کر گول کر دیا۔اس جیت کے ساتھ ہینسی فلک نے مسلسل دوسرا لا لیگا خطاب جیت لیا۔گزشتہ سیزن میں بھی انہوں نے بارسلونا کو لا لیگا اور کوپا ڈیل رے کا ڈبل خطاب جیتنے میں مدد کی تھی۔ دونوں ٹیمیں کئی اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں مشکلات کا شکار تھیں۔ بارسلونا کی ابتدائی گیارہ میں لامین یامال، رافینہا اور جولس کونڈے شامل نہیں تھے۔وہیں، ریئل میڈرڈ کے کئی اہم کھلاڑی انجری اور دیگر وجوہات کی وجہ سے باہر ہو گئے۔ایدر ملیتاوو، دانی کارواجال ،فیرلینڈ مینڈی، آردا گولر اور روڈریگو ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ فیڈریکو ویلورڈے بھی سر میں چوٹ کی وجہ سے کھیل سے باہر ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ مڈویک میں ڈریسنگ روم میں آریلین چووامینی کے ساتھ جھگڑے کے بعد دونوں کھلاڑیوں پر پانچ لاکھ یورو کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔کائیلین ایمباپے بھی پیر کی مسلز میں چوٹ کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کر سکے۔ ان صورتحال میں حملے کی ذمہ داری ونیسیئس جونیئر اور نوجوان اسٹرائیکر گونزالو کواٹیک کی ذمہ داری سونپی گئی۔ رییل میڈرڈ نے پہلے ہاف میں کچھ مواقع ضرور پیدا کیے لیکن بارسلونا کا حملہ زیادہ خطرناک رہا۔
رییل کے گول کیپر تھیباوٹ کورٹووا نے کئی شاندار سیو کر کے بڑی شکست سے بچایا۔دوسرے ہاف میں بارسلونا نے دباؤ جاری رکھا۔ راشفورڈ مسلسل ریئل ڈیفنس کو پریشانی میں ڈالتے رہا۔ فیران ٹوریس کی ایک اور شاندار کاوش کورٹووا نے بہترین بچاو کرکے روک دیا۔جوڈ بیلنگھم کے 62 ویں منٹ میں گول کو آف سائیڈ قرار دیا گیا اور پھر ونیسیئس جونیئر کے ایک اچھے موقع کو بارسلونا کے گول کیپر جووان گارسیا نے ناکام بنا دیا۔ریئل میڈرڈ نے آخری منٹوں میں واپسی کی کوشش کی، لیکن ٹیم کے حملوں میں واضح طور اچھی فنشنگ کا فقدان نظر آیا۔ بالآخر، بارسلونا نے آرام سے جیت کر اپنے خطاب کا جشن منایا۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594813