آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج بنگلورو میں آسٹریلیا کامقابلہ پاکستان سے ہورہا ہے۔
کَل رات پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میںبھارت نے بنگلہ دیش کو سات وکٹ سے کراری شکست دی۔ بھارت کی یہ لگاتار چوتھی جیت ہے۔بھارت نے 257 رَن کا جیت کا نشانہ 41 اوورس اور تین گیندوں میں ہی تین وکٹ کھوکر حاصلکرلیا۔ وِراٹ کوہلی نے 97 گیندوں پر 103 رَن بنائے اور آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔ وہ سچنتیندولکر کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ، بین الاقوامی میچوں میں 26 ہزار رَن بنانے والے سبسے تیز کھلاڑی بن گئے ہیں۔ وِراٹ کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس سے پہلے بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے،مقررہ 50 اوورس میں 8 وکٹ پر 256 رَن بنائے۔
بھارت اور نیوزی لینڈ دونوں کے آٹھ آٹھ پوائنٹ ہیں لیکنبہتر رن اوسط کی بنیاد پر نیوزی لینڈ سرِفہرست ہے، جبکہ بھارت دوسرے مقام پر ہے۔ اِسکے بعد جنوبی افریقہ اور پاکستان کا نمبر ہے۔ انگلینڈ پانچویں اور آسٹریلیا چھٹے مقامپر ہے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593079