میزورم میں واحد مرحلے کے اسمبلی انتخابات اور چھتیس گڑھمیں پہلے مرحلے کے چناؤکیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج شام ختم ہورہا ہے۔
میزورم میں سبھی 40 حلقوں ، جبکہ چھتیس گڑھ میں 90 سیٹوںمیں سے 20 سیٹوں کیلئے اگلے مہینے کی سات تاریخ کو پولنگ ہوگی۔ چھتیس گڑھ میں پہلےمرحلے کیلئے اب تک 127 امیدواروں نے اپنے پرچے بھرے ہیں۔
ان دونوں ریاستوں میں کاغذات کی جانچ پڑتال کل کی جائے گی، جبکہ اس مہینے کی 23 تاریخ تک نام واپس لیے جاسکیں گے۔
اِدھر چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے، جبکہمدھیہ پردیش میں واحد مرحلے کے اسمبلی چناؤ کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عملکل شروع ہوجائے گا۔
چھتیس گڑھ میں بقیہ 70 حلقوں ، جبکہ مدھیہ پردیش کی سبھی230 سیٹوں کیلئے پولنگ اگلے مہینے کی 17 تاریخ کو ہوگی۔
اِدھر کانگریس نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کیلئے اپنے85 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی نے پہلی فہرست کے تین امیدواروں کیجگہ نئے ناموں کا اعلان کیا ہے۔










Users Today : 209
Users Yesterday : 170
Users Last 7 days : 1481
Users Last 30 days : 1867
Users This Month : 1853
Users This Year : 1867
Total Users : 4563410