فائنل مقابلے میں آج پنجاب اور جھارکھنڈہوںگے آمنے سامنے
چنئی، 06 اگست (یواین آئی) — پنجاب اور جھارکھنڈ کی ٹیمیں 15ویں ہاکی انڈیا سب جونیئر مردوں کی قومی چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں جمعرات کو آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ اترپردیش اور مدھیہ پردیش تیسری پوزیشن کے لیے مقابلہ کریں گے۔میئر رادھا کرشنن ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب نے اترپردیش کو 3-4 سے شکست دی۔ پنجاب کی جانب سے سکھدیپ سنگھ نے (51ویں، 52ویں منٹ) میں دو گول، مندپ سنگھ (19ویں) اور ورندر سنگھ (28ویں) منٹ میں ایک ایک گول کیا۔ اتر پردیش کے لیے ہریش پرتاپ سنگھ (9ویں)، علی شاہ رخ (21ویں) اور کپتان کیتن کوشواہا (28ویں) منٹ میں گول کیے۔دوسرے سیمی فائنل میں جھارکھنڈ نے مدھیہ پردیش کو 1-3 سے شکست دی۔ مدھیہ پردیش کے لو نے (21ویں) منٹ میں گول کر کے سبقت دلائی، جسے جھارکھنڈ کے سورینگ سمرائے نے (29ویں منٹ) میں برابر کیا۔ آشیِش تانی پُرتی نے (44ویں) منٹ میں اور جیسن کنڈلنا نے 56 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593095