Jharkhand

اسمبلی کے ریٹائرڈ انچارج سکریٹری کی وداعی تقریب میں شامل ہوئے اسپیکر رویندر ناتھ مہتو

49views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 22؍جنوری:جھارکھنڈ اسمبلی کے اسپیکر رویندر ناتھ مہتو آج جھارکھنڈ اسمبلی کے آڈیٹوریم میں ریٹائرڈانچارج سکریٹری سید جاوید حیدر کی وداعی تقریب میں شامل ہوئے۔ ایڈیشنل سکریٹری نیز انچارج سکریٹری سید جاوید حیدر اپنے عہدے سے 30 نومبر 2024 کو جھارکھنڈ اسمبلی سکریٹریٹ سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ اسی سلسلے میں اسمبلی سکریٹریٹ میں آج ان کی وداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وہ بہار اسمبلی میں 18 فروری 1980 کو تعینات ہوئے تھے۔ کیڈر کے تقسیم کے بعد وہ جھارکھنڈ اسمبلی میں 20 نومبر 2000 کو برانچ افسر کے طور پر اپنا تعاون دیے۔ ترقی ملنے کے بعد ایڈیشنل سکریٹری کے عہدہ تک پہنچے۔ وداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ آڈیٹوریم میں آپ کے ساتھیوں کی موجودگی یہ ظاہر کر رہی ہے کہ اپنے مدتکار میں آپ نے اپنے طرز عمل کی مہارت کیلئے ہمیشہ جانے گئے۔ اور انہوںنے مکمل متکار میں اپنی ذمہ داریوں کو مکمل طور پر انجام دیا ہے۔ ہم سبھی ان کے بہتر مستقبل کی تمنا کرتے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.