National

سیتاپور: ذہنی طور پر بیمار شخص نے ماں، بیوی اور 3 بچوں کا کیا قتل، بعد میں خودکشی کر لی

148views

لکھنؤ: یوپی کے سیتا پور میں قتل عام کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک شخص نے اپنے خاندان کے 5 افراد کو قتل کر کے گولی مار کر خودکشی کر لی۔ ملزم نے پہلے اپنی ماں کو گولی ماری، پھر بیوی کو ہتھوڑے سے مارا اور 3 بچوں کو چھت سے پھینک دیا۔ اس کے بعد ملزم نے خود کو گولی مار لی۔ یہ واقعہ متھرا تھانہ علاقہ کے پالہا پور میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم نشے کا عادی تھا اور ذہنی طور پر پریشان تھا۔

پالہاپور میں کسان وریندر سنگھ کے بیٹے انوراگ سنگھ نے گزشتہ اس واردات کو انجام دیا۔ رپورٹ کے مطابق ذہنی طور پر بیمار انوراگ سنگھ، ماں ساوتری دیوی (62)، بیوی پرینکا سنگھ (40)، بیٹی اشوی (12)، بیٹا انوراگ اور بیٹی آرنا (8) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ آدوک (4) کی ٹراما سینٹر میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد انوراگ سنگھ (45) نے خود کشی کر لی۔ صبح جیسے ہی واقعہ کی اطلاع ملی پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔

اس واقعے کے بارے میں ایس ایس پی سیتا پور چکریش مشرا نے کہا، ’’آج متھرا میں رام پور پولیس کو اطلاع ملی کہ انوراگ سنگھ (عمر- 45 سال) نامی ذہنی طور پر بیمار شخص نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر اپنے خاندان کے 5 افراد کا قتل کر دیا ہے۔ پولیس اور ایف ایس ایل ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔ ہر پہلو پر قانونی کارروائی جاری ہے۔‘‘

Follow us on Google News