:- رانچی/دہلی: منی لانڈرنگ کے ملزم معطل آئی اے ایس پوجا سنگھل کی ضمانت کی درخواست پر ہفتہ کو سپریم کورٹ کے جج جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس سدھانشو دھولیا کی بنچ میں سماعت ہوئی۔ پوجا سنگھل کی طرف سے سینئر وکیل سدھارتھ لوتھرا نے دلائل دیے۔ ای ڈی کی جانب سے اے ایس جی (اسسٹنٹ سالیسٹر جنرل) ایس وی راجو نے اپنا رخ پیش کیا۔ سماعت کے دوران ای ڈی کے وکیل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ پوجا سنگھل سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں دو اہم گواہوں کا بیان نچلی عدالت میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لیکن ایک گواہ کا بیان فی الحال ریکارڈ نہیں کیا جا سکا کیونکہ وہ الیکشن ڈیوٹی پر کام کر رہا تھا۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 14 دسمبر مقرر کی۔ آپ کو بتا دیں کہ پوجا سنگھل نے اس سال 12 اپریل کو رانچی ای ڈی کی خصوصی عدالت میں خودسپردگی کی تھی۔ تب سے وہ برسا منڈا سینٹرل جیل میں بند ہیں۔ ای ڈی نے پوجا سنگھل کو 11 مئی 2022 کو جھارکھنڈ کے کھنٹی میں منریگا گھوٹالہ معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ ان کے شوہر ابھیشیک جھا بھی اسی کیس میں ملزم ہیں۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے انہیں پیشگی ضمانت دے دی تھی۔
228
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
جھارکھنڈ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کیلئے گورنر کی منظوری مل گئی
24 فروری کو گورنر کے خطاب کے ساتھ شروع ہوگا سیشن؛ 3 مارچ کو بجٹ پیش ہوگا جدید بھارت نیوز...
ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت پر دس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا
جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 14 جنوری:۔ ڈوم چانچ میں پانی کے ٹاور کے معاملے میں میسرز اے کے جی کنسٹرکشن...
ہائی کورٹ کے جج جسٹس ڈاکٹر ایس این پاٹھک ریٹائر ہوگئے
جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 14 جنوری:۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جج جسٹس ڈاکٹر ایس این پاٹھک منگل کو ریٹائر ہو...
جھارکھنڈ کی آبادی میں 14 سالوں میں تقریباً 77 لاکھ کا اضافہ!
پیدائش و اموات کے اعداد و شمار اور دیگر حقائق کی بنیاد پر مرکزی حکومت نے آبادی کے تخمینے کی...