International

افغانستان میں شدید سیلاب سے 80 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے

14views

کابل، 13 مارچ (یو این آئی) افغانستان کے کئی حصوں میں گزشتہ ماہ شدید بارش ، برف باری اور اچانک سیلاب کی وجہ سے کم از کم 80 افراد کی موت اور 100 سے زیادہ دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ایک مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ نے کل دیر رات یہ اطلاع دی ہے طلوع نیوز نے نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان ساق کے حوالے سے بتایا کہ صوبائی محکموں کی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ ماہ ملک بھر میں قدرتی آفات کے واقعات کی وجہ سے 80 افراد ہلاک اور 100 سے زائد دیگر زخمی ہوگئے۔مسٹر ساق کے مطابق قدرتی آفت نے املاک کو بھی کافی نقصان پہنچایا کیونکہ 1,800 سے زیادہ رہائشی مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے تھے اور تین ایکڑ زرعی اراضی بہہ گئی تھی۔حالیہ مہینوں میں شدید بارش ، برف باری اور اچانک سیلاب نے افغانستان کے بیشتر علاقوں ، خاص طور پر مغربی صوبوں کو متاثر کیا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.