National

ایم اے پانگل جونیئر کالیج کے طالب علم ذکوان قاضی کا ریاستی سطح کے جوڈو مقابلوں کے لیے انتخاب

8views

شولاپور 21 اکتوبر ( آفرین شیخ ) حال ہی میں احمد نگر تریمورتی سنکول نيواسہ میں انٹر اسکول پونے ڈویژنل جوڈو کے مقابلے منعقد کیے گئے تھے۔ جس میں ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کے طالب علم قاضی مُحمّد ذکوان مجاہد نے انڈر ۱۹ ( Under -19) کے پہلے راؤنڈ میں ہی ضلع نگر کے کھلاڑی کو 5۔10 اور سیمی فائنل میں پونہ شہر کے کھلاڑی کو 00۔10 کے اسکور پوائنٹس سے ہرا کر یک طرفہ جیت حاصل کی۔ اُس کے بعد اسی مقابلے کے فائنل میں احمد نگر شہر کے ماہر کھلاڑی کو 0۔10 کے اسکور پوائنٹس سے شکست دی۔ ریاستی سطح کے جوڈو مقابلے کے لیے مذکورہ کھلاڑی کاانتخاب کیا گیا۔ذکوان قاضی کی اس شاندار جیت پر ایم اے پانگل اینگلو اُردو ہائی اسکول و جونیئر کالیج کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے اس کھلاڑی کا اعزاز کیا۔ پانگل جونیئر کالج کےقاضی مُحمّد ذکوان مجاہد کی اس دیدہ زیب کامیابی پر پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، معاون صدر مُدرسہ ڈاکٹر ثریا پروین جاگیردار، نکہت نلّا مندو، مُحمّد علی شیخ، وسیم نلّا مندو، ریاض سیّد ، ذاکر شاہ پورے ، حاجرہ رچبھرے ، فرزانہ نداف، تمام اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، والدین اور طلباء و طالبات نے مبارکباد دی۔ ذکوان قاضی کی اس جیت میں بھرت میکالے ، مجاہد قاضی اور سکول کے اسپورٹس ٹیچر الطاف صدیقی، نوید منشی، اقبال دلال ان تمام اساتذہ کی رہنمائی حاصل ہوئی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.