
ریاض۔ 19 ؍ جنوری۔ ایم این این۔ سعودی عرب نے کہا ہےکہ دونوں ممالک کے درمیان اس سال کے حج معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بعد ہندوستان کے ساتھ “مقدس شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لئے اسے اعزاز حاصل ہے۔دونوں ملکوں نے اس معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت اس سال ہندوستان سے 1,75,025مسلم عازمین ‘حج، نامی مقدس زیارت کے لیے جائیں گے۔ اس معاہدے پر حال ہی میں اقلیتی امور کے وزیر کرین رجیجو اور سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ توفیق بن فوزان الربیعہ کے درمیان دستخط ہوئے تھے۔حج 2025 کے لیے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ معاہدہ ہندوستانی عقیدت مندوں کے لیے یاترا کی وسیع شکل کی وضاحت کرتا ہے جس کے مطابق ہندوستان کے لیے 1,75,025 کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔اس معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، میں اس معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہوں، جو ہندوستان کے عازمین حج کے لیے ایک شاندار خبر ہے۔ ہماری حکومت عقیدت مندوں کے لیے یاترا کے بہتر تجربات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔اپنے ردعمل میں، سعودی عرب کے وزیر الربیعہ نے مودی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے “حج کے سفر کو بڑھانے کے لیے مثالی عزم” کا اظہار کیا۔سعودی عرب کی بادشاہت اس مقدس شراکت کو مضبوط کرنے پر فخر محسوس کرتی ہے۔ دو مقدس مساجد میں ہندوستان اور دنیا بھر کے زائرین کی خدمت کرنا، تمام مسلمانوں کے روحانی سفر کو تقویت دینے کے لیے ہمارے مستقل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
